لاہور کے شہری چاند پر زمین کے مالک بن گئے

جب سے چاند کا سفر انسان کی دسترس میں آیا ہے تب سے لوگ چاند پر جانے، وہاں کی زمین کو اپنی ملکیت قرار دینے اور وہاں پر گھر بنانے کی خواہش کرتے ہیں۔اسی خواب کی تکمیل کے لئے ایک پاکستانی نے چاند پر پانچ ایکڑ زمین خرید لی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر ازرم علی نے گذشتہ سال چاند پر زمین کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والی لونر کمپنی کو زمین خریدنے کی درخواست بھجوائی تھی جو منظور ہوگئی، جس کے بعد انہیں  چاند پر پانچ ایکڑ اراضی کا مالک قرار دے دیا گیا ہے۔

Image Source: Independent Urdu

ازرم علی کے مطابق انہوں نے یہ زمین کمپنی کی جانب سے مقرر کردہ 130 امریکی ڈالرز ادا کر کے خریدی ہے۔ چاند پر زمین کی خرید وفروخت کرنے والی لونر کمپنی کی جانب سے مالک کو باقاعدہ رجسٹری سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا گیا ہے، جس میں انہیں ایکڑ نمبر 1393,1394,1395,1396اور1397 کا مالک قرار دیا گیا ہے۔ جب کہ کمپنی نے مالک کو باقاعدہ چاند پر زمین کی نشاندہی کا نقشہ بھی فراہم کیا ہے جس میں ان کی ملکیت والی زمین دکھائی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر ازرم علی نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ سال سوشل میڈیا پر ایک اشتہار دیکھا تھا کہ چاند پر زمین برائے فروخت ہے۔ اس اشتہار کے بارے میں جب انہوں نے دوستوں اور گھر والوں کو بتایا تو سب نے مذاق سمجھا لیکن انہوں نے اس پر تحقیق کی تو اندازہ ہوا کہ یہ کوئی جعلی کام نہیں ہے کیونکہ یہ کمپنی امریکہ میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے جو تمام دستاویزات کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کام کررہی ہے۔

Image Source: Screengrab

ازرم علی نے بتایا کہ پہلے انہوں نے کمپنی سے معلومات لیں اور آن لائن 130 ڈالرز کی ادائیگی کے بعد چاند پر پانچ ایکڑ زمین خرید لی جو پاکستانی تقریباً 20 ہزار روپے بنتے ہیں، جب کہ خط و کتابت کے اخراجات 50-60 ڈالرز الگ ہیں کیونکہ لونر پراپرٹی کمپنی نے انہیں دستاویزات بذریعہ ڈاک کاغذی شکل میں بھی بھجوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تجربہ کرنے کے لیے زمین خریدی اورسرمایہ کاری بھی ہوگئی ہے۔ اگر کبھی جانے کا موقع ملا تو زمین کو قابل استعمال بھی بنایا جاسکتا ہے۔

ازرم علی نے بتایا کہ انہیں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ مستقبل میں جانا چاہیں تو اپنے خرچ پر جاسکتے ہیں ۔ممکن ہے کہ کبھی کمپنی سہولت ملنے پر چاند پر جانے کا بندوبست کردے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ دوستوں اور عزیزوں کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے چاند پر زمین خرید لی ہے تو سب ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور چاند کی طرف اشارے کرکے کہتے ہیں کہ وہ کارنر والا پلاٹ تمہارا ہے یا پھر وہ پیچھے والا۔

Image Source: Independent Urdu

واضح رہے کہ لونر پراپرٹی کمپنی کے مالک کرس لیمار ہیں وہ صرف 24.99 ڈالر کے عوض چاند پر ایک ایکڑ فروخت کررہے ہیں۔ اگر لونر پراپرٹی کی اس قیمت کو مدنظر رکھا جائے تو چاند کی زمین جو رپورٹس کے مطابق نو ارب 38 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 198 ایکڑ پر مشتمل ہے اس کی کُل قیمت دو کھرب 34 ارب سے زیادہ بنتی ہے۔ کمپنی ریکارڈ کے مطابق دنیا بھر سے اب تک 61 لاکھ افراد چاند پر زمین خرید چکے ہیں۔

سال 2015 میں میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ایک سپیس ایکٹ پر دستخط کیے تھے جس کے تحت انفرادی طور پر چاند سمیت دیگر اجسام فلکی پر کان کنی اور خرید و فروخت کا کام کیا جاسکتا ہے۔ تاہم چاند کی زمین کی ملکیت پھر بھی حاصل نہیں کی جاسکتی۔

لاہور کے پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار میاں عمار علی کے مطابق چاند پر زمین کی خرید وفروخت تو جاری ہے جسے زمین پر خریداری سے تشبیہہ نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہاں تو کوئی پراپرٹی خریدتا ہے تو اس کا قبضہ بھی دیا جاتا ہے مگر چاند پر صرف پراپرٹی نمبرز الاٹ کر کے خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کاروبار بٹ کوائن کی طرح ہوسکتا ہے کہ صرف ڈیجیٹل ریکارڈ کے ذریعے کاروبار کو فروغ دیا جائے، مستقبل میں یہ کاروبار عام ہوسکتا ہے کیونکہ پراپرٹی نمبرز سے ملکیت رجسٹر ہوگی جس سے تمام کمپنیز کو ایک ریکارڈ پر اتفاق کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے لونر پراپرٹی کمپنی سے بذریعہ ای میل موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا ہے۔

مزید پڑھیں: سوشانت سنگھ راجپوت چاند پر ملکیت رکھنے والے واحد بالی ووڈ اداکار

اس سے قبل بھی پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ صہیب احمد اپنی شادی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کے لئے بطور تحفہ چاند کا ایک ٹکڑا خرید چکے ہیں۔صہیب احمد کے مطابق اُنہوں نے ایک کمپنی کے ذریعے اپنی اہلیہ مدیحہ کے لیے چاند کے ایک ایکڑ حصّے کی ملکیت حاصل کی ہے، جس کی قیمت 45 ڈالرز ہے ۔یہ خبر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی اور کچھ لوگ اس بات کو جھوٹ اور من گھڑت سمجھ رہے تھے لیکن صہیب نے صارفین کو چاند پر اپنی زمین کے کاغذات بھی دیکھا دئیے تھے۔

Story Courtesy: Independent Urdu

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

1 day ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago