لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ڈاکٹر شہباز گل کی انڈوں اور سیائی کا حملہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل پر پیر کے لاہور ہائیکورٹ میں سیائی اور انڈوں سے حملہ کردیا گیا، حملا کرنے والوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ورکرز اینڈ سپوٹررس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم کے معاون خصوصی لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جبکہ پولیس کی جانب سے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے سیائی پھینکنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس واقعے پر ڈاکٹر شہباز گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسے غنڈہ گردی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں جبکہ اپوزیشن گروہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں سیائی انھوں نے اپنے کرتوتوں پر پیھنکا ہے اور وہ اس کا بدلہ نہیں لینگے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ “ہم ایک تپھڑ کا جواب دس سے نہیں دیں گے اور نہ ہی ہم گالی کے بدلے بھی گالی دیں گے”۔

وزیر اعظم کے سیاسی امور کے معاون خصوصی شہباز گل پر پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں سیائی اور انڈوں سے حملہ کیا گیا جبکہ پولیس نے فورا حملہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سمن پر پیش ہوئے تھے جس میں انھوں نے اسلام پورہ پولیس کے خلاف پیٹیشن دائر کی تھی۔ لہذا جوں ہی ڈاکٹر شہاز گل عدالت میں پیشی کے لیئے آئے، تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ان پر انڈوں اور سیائی سے حملہ کردیا۔

اس موقع پر حملہ کرنے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون کارکن جن کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے انڈوں سے حملہ کیا، ان کا ان کا کہنا تھا کہ وہ گرفتاری اور جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔

اس واقعہ کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر کارکنان کو مشتعل کرنے اور حملہ کرنے کی مزمت کی ہے.

یہاں یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو گویا شاید اس حملے کا پہلے سے علم تھا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عدالت میں پیشی سے پہلے ناصرف وہ عدالت چھتری لیکر آئے بلکہ ایک ٹوئیٹر پیغام جاری کیا، جس میں انہون نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے غندہ گروپ نے ان پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کئے پیغام میں مزید لکھا کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سپاہی ہوں، عدالت آؤں گا، آپ سے ڈرنے والا نہیں ہوں، سیاست کرنے پر یقین رکھتا ہیں، آپ کی طرح غنڈہ گردی پر نہیں رکھتے ہیں۔

واضح رہے ڈاکٹر گل اپنے بیانات کی وجہ سے سخت گیر جانے جاتے ہیں۔ پچھلے سال جون میں انھوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ” آپ میرا رشتہ لائے ہیں”۔

یاد رہے رواں مہینے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ ایک پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال پر جوتا بھی پھینکا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

11 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

6 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago