لاہور میں بزرگ شہری نے ایل ایل بی پاس کرکے سب کو حیران کردیا

ہمارے معاشرے میں عام طور پر بڑھاپے کو کچھ نہ کر سکنے کی عمر قرار دیا جاتا ہے بلکہ اکثر لوگ تو خود کو اس عمر میں ناکارہ سمجھنے لگتے ہیں اور اس قسم کی سوچیں انہیں کچھ نہ کرنے کے نفسیاتی عارضے میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ عالمی سطح پر ہونے والی ایک تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے اگر بڑی عمر کے لوگوں کو نئے تجربات حاصل کرنے پر مائل کیا جائے، زندگی کے معمولات میں دلچسپی لینے کو سراہا جائے تو ان کی زندگی بھی معیاری گزر سکتی ہے اور اگر یہ لوگ سماجی سرگرمیوں میں مثبت حصّہ لیں تو وہ کارآمد انسان کی حیثیت سے معاشرے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے 83 سالہ عبد الرحمان نے اس بات پر عمل درآمد کیا ، قانون پڑھا اور ایل ایل بی پاس کرکے سب کو حیران کر دیا۔ بزرگ شہری کا اس عمر میں ڈگری لینا یقیناً قابل ستائش ہے۔

Image Source: Screengrab

تیراسی برس کی عمر میں چکا وچوبند نظر آنے والے عبدالرحمان کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے وکالت کے لائسنس کی درخواست دے دی ہے اور اس طرح وہ ملکی تاریخ کے سب سے بزرگ وکیل بن گئے ہیں۔ وکالت کی ڈگری لینے پر ان کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مرد عورتوں پر بہت ظلم ڈھاتے ہیں اس وجہ سے انہوں نے اس عمر میں صرف ایسی بچیوں کو انصاف دلانے کے لیے عدالتوں میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Image Source: Screengrab

بلاشبہ اگر معیاری تعلیم کو بروئے کار لایا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ انسان کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں تعلیم انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چنانچہ کوئی انسان فطری طور پر جتنا ذہین ہوگا اور اس کی قابلیتوں کو تعلیم و تربیت کے ذریعے جتنا سنوارنے کا موقع ملے گا اس کی ذہنی صلاحیتیں بہت دیر تک کام کرتی رہیں گی اور 83 عبدالرحمان اس بات کی زندہ مثال ہیں جنہوں نے اپنی اہلیہ کے انتقال کے بعد تعلیم سے رشتہ جوڑا تھا اور آج اپنی محنت اور قابلیت سے وکیل بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: محمد بوٹا نے 42 برس بعد ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا

عبدالرحمان دس بچوں کے والد اور کئی بچوں کے دادا اور نانا ہیں کہ اور ان کے پاس ہونے پر ان کے بچوں کے ساتھ پوتے نواسے بھی بے حد خوش ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں 85 سالہ ہیبت اللہ حلیمی نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں صورت حال اُس وقت دلچسپ شکل اختیار کر گئی کہ جب گورنر بلوچستان سے یونیورسٹی کے سب سے معمر طالبعلم اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری وصول کرنے کیلئے اسٹیج پر آئے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے انہیں مبارکباد دی اور اس عمر میں پی ایچ ڈی کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

عبدالرحمان ، ہیبت اللہ حلیمی اور ان جیسے باہمت بزرگ شہری ہمارے معاشرے میں ان تمام لوگوں کے لئے بہترین مثال ہیں جو بڑھاپے کی عمر میں پہنچ کر منفی سوچوں سے مردہ دلی اور مایوسی کا شکار ہوکر خود کو ناکارہ سمجھنے لگتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو اپنے ہاتھوں سے زنگ لگا دیتے ہیں۔

Story Courtesy: Dawn

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago