پاکستان کے مختلف شہروں سے گزشتہ چند سالوں میں ہزاروں بچے لاپتہ ہوچکے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حال ہی میں لاہور کے علاقے غازی آباد پل کے قریب پارک میں کھیلتی ہوئی بچی لاپتہ ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ ہونے والی بچی کی عمر 4 سال ہے اور اس کا نام میرب شہباز ہے، اس بچی کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ 29 مارچ 2022 سے لاپتہ ہے اور تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
اس ننھی بچی کے والد محمد شہباز کا کہنا ہے کہ ان کی بچی پارک میں کھیل رہی تھی جہاں اسے نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے۔ بچی کے والد نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سربراہ لاہور پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے جتنی جلدی ممکن ہوسکے ان کی بیٹی کاسراغ لگایا جائے۔
اس سلسلے میں بچی کے والد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپنی لاپتہ بیٹی کی تلاش میں مدد کی اپیل کررہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ “میرا نام محمد شہباز ہے، اور یہ میری بیٹی میرب شہباز ہے۔ میں لاہور کے علاقے غازی آباد میں رہتا ہوں۔ میری بیٹی پارک میں کھیلنے گئی تھی کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا۔ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور ایس ایس پی لاہور سے اپیل کرتا ہوں کہ میری بیٹی کو تلاش کریں۔ اس بچی کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملنے کی صورت میں اس نمبر پر0324 4991275رابطہ کیا جا سکتا ہے
مزید پڑھیں: بھارت سے اغواء اور فروخت ہونے والی خاتون کا اہلخانہ سے 40 سال بعد رابطہ
یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب پولیس اور دیگر حکام کمسن میرب شہباز کی بازیابی کے لئے فوری کارروائی عمل میں لائیں کیونکہ ایک مہینہ گزرنے کے باوجود بچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں بچوں کے اغواء اور زیادتی کی بات کی جائے تو یقیناً زینب کیس کا ذکر سرفہرست ہوگا، 6 سالہ زینب پہلے دن دھڑے لاپتہ ہوئی پھر پانچ دن بعد کوڑے دان کے ڈھیر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔ سفاکیت اور بربربیت کے ان واقعات میں اضافے کے باوجود ذمہ دارانوں نےاپنے لب سی رکھے ہیں اور کہیں کوئی عملی اقدامات ہوتے نظر نہیں آرہے۔ اپنے ہی ملک میں یہ ننھے معصوم بچے غیر محفوظ زندگی گزار رہے ہیں حد یہ ہے کہ ان کی حفاظت کے لئے سگے رشتوں پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں: ملتان میں بچے کے اغواء کے الزام میں اسٹیج اداکارہ آئمہ خان گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں پولیس نے ایک نومولود بچی کے اغواء کا معمہ حل کیا تھا جس میں اغواکار کوئی اور نہیں بلکہ بچی کی سگی خالہ تھیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…