اداکارہ کبری خان ، جن کا حال ہی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک پیارا پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے ‘زندگی میں چھوٹی چھوٹی چیزوں’ کی کیسے تعریف کرنا سیکھا ہے۔
ہم ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل “ہم کہاں کے سچے تھے” میں بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی اداکارہ کبری خان، نے پچھلے کچھ عرصے میں پاکستان کی زبردست اور باصلاحیت اداکارہ کے طور پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان دنوں وہ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہیں۔
اس سلسلے میں اداکارہ کبری خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا گیا، اداکارہ لکھتی ہیں کہ بطور انسان ہمارے پاس یہ کیا بڑی یا چھوٹی چیز ہے کی پیمائش کے مزاحیہ پیمانے ہیں’۔
کبری خان کے مطابق ہم اس دنیا میں گھوم رہے ہیں جو ہمیں عارضی طور پر دی گئی ہے، تاکہ ہم ہر چیز اور ہر ایک کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ بہت سے لوگ کہیں گے، کوئی چیز ‘صبح کی چائے کو سونگھنے جتنی چھوٹی یا’ معمول کی طرح سانس لینا’ یہ بنیادی ہے، کیا یہ نارمل نہیں ہے؟
اداکارہ نے کہا کہ ‘کچھ وقت میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور اب یہ تمام چھوٹی چیزیں اتنی چھوٹی محسوس نہیں ہوئیں’۔ میں اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں اور صحتیاب ہو رہی ہوں، آج صبح مجھے اپنی چائے کی خوشبو محسوس ہوئی، جس پر میں شکر سے رو پڑی۔
اس موقع پر اداکارہ کبری خان نے مداحوں کے نام جاری پیغام میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے ان کے سامنے چکن کڑاہی، نٹیلا کیک، چاکلیٹ براؤنیز جوکہ ان کی پسندیدہ چیزیں ہیان، وہ موجود تھیں، لیکن وہ ان کا ذائقہ چکھ نہیں سکتی یا ان کی خوشبو بھی محسوس نہیں کرسکتی تھیں۔
اداکارہ کبری خان نے مزید بتایا کہ میرا اندازہ ہے کہ میں جو کہنے کی کوشش کر رہی ہوں ، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی بہترین زندگی گزاریں اور اپنے آپ کا ایک بہترین ورژن بنیں۔ میں خود کرتی ہوں اور ‘بڑی چیزوں’ کے بارے میں شکوہ کرنا معمول ہے۔ جیسا کہ ’پیسہ ، کپڑا اور مکان‘ وغیرہ ۔ اگرچے وہ بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں لیکن ان نعمتوں نظر انداز نہ کریں جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہیں۔ شکر گزاری نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا ہے۔
پیغام کے آخر میں اداکارہ لکھتی ہیں کہ احساس ہوا ہے کہ بظاہر چھوٹی چیزیں ، ہماری زندگی میں بڑی اہمیت کی حامل ہیں، ان باتوں نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا ہے۔ آج وہ موجود ہیں، ایک ٹی شرٹ میں، جسے انہوں نے تین دن سے پہنی ہوئی ہے، وہ بغیر میک اپ کہ، بغیر کسی فلٹر کو استعمال کرتے ہوئے، کمزوری کی حالت میں ہیں لیکن بہت شکر گزار ہوں، اللہ تعالیٰ بہت بڑا ہے اور مہربان ہے۔
خیال رہے اس قبل بھی کئی فنکار عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں گلوکار رحیم شاہ، شہزاد رائے، اداکار فیصل قریشی، عدنان صدیقی، زرنیش خان، آمنہ الیاس وغیرہ بھی شامل ہیں۔ فنکاروں کی جانب سے اس وباء کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اپنے آپ کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا تھا، بعدازاں حکومت کی جانب سے اعلان پر پہلی ترجیح سمجھتے ہوئے ویکسینیشن بھی کرائی گئی تھی۔
یاد رہے حال ہی میں این سی او سی کی جانب سے ملک بھر میں 12 اور زائد العمر بچوں کو انسداد کورونا ویکسینیشن لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے بچوں کے لئے آسانی دیکھتے ہوئے اسکولوں میں ویکسینیشن کی خصوصی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…