تیسرے نکاح کے وقت میرا نواسہ گود میں تھا، عتیقہ اوڈھو

پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسری شادی کے لئے انہوں نے ڈاکٹر ثمر کو خود شادی کی پیشکش کی تھی اور جب ان کی تیسری شادی ہوئی تو نکاح کے وقت اپنا نواسہ گود میں لیے بیٹھیں تھی۔ ان کی تیسری شادی میں شوہر کے بچوں، نواسوں اور پوتوں نے بھی شرکت کی تھی۔

ایک ویب انٹرویو میں پہلی مرتبہ اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ تیسری شادی کے نکاح کے وقت اپنا نواسہ گود میں لیے بیٹھیں تھیں اور ان کی شادی میں ان کے شوہر کے بچوں ،نواسوں اور پوتوں نے بھی شرکت کی تھی۔

Image Source: Instagram

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ انہوں نے اس وقت اداکاری کا آغاز کیا جب ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی اور ان کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوچکی تھی جبکہ اس وقت بچوں کی پرورش کے لیے مالی معاونت کی ضرورت تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے لیے اسٹائلسٹ کے طور پر کام سے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے بیرون ملک سے ڈیزائنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔

ان کے مطابق وہ پس پردہ ٹی وی منصوبوں پر کام کرتے کرتے اچانک اداکارہ بنیں اور ابتدائی طور پر انہوں نے ماڈلنگ کی۔ جبکہ انہیں پہلے ہی ڈرامے ’ستارہ اور مہرالنسا‘ میں ستارہ کا کردار ادا کرنے سے شہرت ملی اور ایک دم سے ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔

Image Source: Instagram

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ10 برس تک چلنے والی پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے اپنی ہی مرضی سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں جسے زندگی میں 3 بارمحبت کرنے کا موقع ملا۔ اپنی دو شادیوں میں ناکامی کے بعد تیسری شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ثمر کو انہوں نے خود شادی کی پیشکش کی تھی۔ وہ ڈاکٹر ثمر علی خان کو کافی پلانے لے گئی تھی اور جب وہ کافی پی رہے تھے تو انہوں نے خود ان کو شادی کی پیشکش کی جس پر وہ حیران رہ گئے، انہیں لگا کہ وہ مذاق کر رہی ہیں ،لیکن پھر انہوں نے  کچھ دیر بعد شادی کی پیشکش قبول کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شادی جیسے رشتے پر بھرپور یقین رکھتی ہیں، اس لیے انہوں نے دو ناکامیوں کے بعد تیسری مرتبہ زائد العمری میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔


اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بعد ہم نے خاموشی سے نکاح کا فیصلہ کیا لیکن بچوں نے کہا کہ ہم سب بھی شرکت کریں گے، ہمارا نکاح ہوا تو اس میں ثمر اور میرے بچوں ، نواسے نواسیوں سب نے شرکت کی اور جب میرا نکاح پڑھایا جا رہا تھا اس وقت میرا نواسہ حسین میری گود میں تھا۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی دو شادیاں ناکامی سے دوچار ہوگئی تھیں تاہم زندگی کا سارا پیار تیسرے شوہر سے مل رہا ہے۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اداکارہ کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے عتیقہ اوڈھو کی ہمت اور بہادری کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال بعد شراب برآمدگی کیس سے باعزت بری

خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن ڈاکٹر ثمر علی خان سے جون 2012 میں شادی کی تھی، ان کے شوہر 2013 سے 2018 تک رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے پہلے اور دوسرے شوہر سے بچے ہیں جبکہ 2012 میں تیسری شادی کے وقت نانی اور دادی بن چکی تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago