لیجنڈری اداکار اور کامیڈی کنگ عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے

لیجنڈری اداکار اور کامیڈی کنگ عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم پچھلے کئی ماہ سے عارضہ قلب، گردوں اور ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے زیر علاج تھے۔ خاندانی ذرائع نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری فنکار عمر شریف 26 ستمبر کو علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے براستہ جرمنی امریکا کے لئے روانہ ہوئے تھے تاہم راستے میں طبیعت خراب ہونے پر اداکار کو جرمنی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں انہیں نمونیہ کی تشخیص ہوئی تھی۔ ساتھ ہی ائیر ایمبولینس میں فنی خرابی کی بھی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔ البتہ خاندانی ذرائع نے 2 اکتوبر کی دوپہر عمر شریف کے جرمنی کے اسپتال میں انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کا آج صبح جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلاسز ہوا تھا۔ جس کے بعد وہ انتقال کرگئے تھے۔

اس سلسلے میں سینئیر صحافی اور ٹی وی میزبان وسیم بادامی کی جانب سے ٹوئیٹر پر پیغامات شئیر کئے گئے، جس میں انہوں نے بتایا کہ عمر شریف ہم میں نہیں رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ جرمنی میں موجود ان کی اہلیہ زرین غزل نے اداکار کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔

واضح رہے کامیڈی کنگ عمر شریف کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ کے جارج واشنگٹن اسپتال منتقل کیا جانا تھا جہاں ان کے دل کے والو کا ایک بالکل نئی تکنیک ’مائٹرل والو کلپنگ‘ کے ذریعے علاج کیا جانا تھا، اس ٹیکنالوجی کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ہی والو کا علاج کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں عمر شریف کے تمام علاج کی ذمہ داریاں اداکارہ ریما خان کے شوہر طارق شہاب کے پاس تھیں۔ ان کی جانب سے عمر شریف کے علاج کے تمام انتظامات مکمل تھے، لیکن افسوس اداکار عمر شریف منزل پر پہنچنے سے قبل سے انتقال کرگئے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے عمر شریف کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمر شریف صاحب کی رحلت پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، اللہ تعالیٰ عمر شریف صاحب کو غرق رحمت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے کام کے باعث کامیڈی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل رہا اور اپنی شاندار کام سے نسل در نسل ناظرین کے دل جیتے، جس سے وہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ٹوئیٹر پر کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کے انتقال کی خبر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ہے، مداحوں سمیت فنکار برادری گویا پر شخص افسردہ نظر آ رہا ہے۔ سب کہ جانب سے فنکار کے نام پیار ومحبت برے پیغامات شئیر کئے جارہے ہیں۔

یاد رہے عمر شریف نے ٹی وی، اسٹیج اداکار، کمپیئر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر غرض تمام ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 19 اپریل 1955 میں پیدا ہونے والے عُمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ ان کا مشہور معروف اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پر ایک ایسا ڈرامہ ہے جو بے انتہا مشہور ہوا اور شاید ہی پاکستان میں کسی اسٹیج ڈرامے کو اس قدر مقبولیت ملی ہو۔ اس ڈرامہ کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بھارت کی کئی فلموں میں اس کے مکالمے بھی ادا کیے گئے، اس ڈرامے کے چار حصے بنائے گئے جو وقفے وقفے سے تھیٹر پر پیش کیے گئے۔

عمر شریف کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے پناہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ آج اگر یہ کہا جائے زندگی بھر لوگوں کو ہنسانے والا شخص ایک ساتھ سب کو غمزدہ کر دیا، تو غلط نہ ہوگا۔ عمر شریف ایک عہد ساز زندگی کا نام ہے، جو لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

4 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

6 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago