پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروفاداکار کبریٰ خان اور گوہر رشید کی فروری 2025 میں ہونے والی شادی کا ممکنہ کارڈ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔
Kubra Gohar Nikkah Makkah

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان ایک خوبصورت مگر دلچسپ انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جسے انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شوٹ کیا۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ رمضان المبارک سے قبل مکہ مکرمہ میں نکاح کریں گے اور تقریب میں جوڑے کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔
:مزید پڑھیں
دولہا دلہن اپنا ولیمہ چھوڑ کر کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے
آج سوشل میڈیا پر شادی کا ایک دعوت نامہ وائرل ہو رہا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا ہے۔ کارڈ میں جوڑے کا نام واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس میں تقریب کی تاریخ واضح نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شرکت کریں گے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ دونوں کا نکاح کس تاریخ کو طے ہے۔
0 Comments