ہری ہری ‘بروکلی’ کو شاخ گوبھی کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ اس کا شمار گوبھی کے خاندان میں ہوتا ہے اور عام طور پر اس کو ابال کر اور پکا کر کھایا جاتا ہے۔اس کی افادیت کے سبب ماہرین کا یہاں تک کہنا ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے اگر بروکلی کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں تو اس کے بعد کسی اور سبزی کو کھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس لئے بروکلی کو ‘سپر فوڈ’کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔
بروکلی کی ایک اہم افادیت یہ بھی ہے کہ اس کا استعمال دمے کے مرض سے نجات کا سبب بنتا ہے۔تحقیق کے مطابق اُبلی ہوئی بروکلی کا روزانہ استعمال کر کے دمے کے مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بروکلی میں شامل سلفورافین سانس کی نالی سے سوزش ختم کر کے دمے کے مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اور کن کن فوائد کی حامل ہے، ذیل میں جانتے ہیں۔
بروکلی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو حیرت انگیز حد تک کم کرنے کا باعث بنتے ہیں- اس وجہ سے اس کا استعمال دل کی جملہ بیماریوں سے محفوظ رہنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں-
بروکلی کے اندر سلفورا فین موجود ہوتا ہے جو کہ دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ ڈپریشن اور شیزوفینیا کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے-
اگر ہر تین روز بعد سلاد کے ساتھ بروکلی کا استعمال کیا جائے تو اس کے استعمال کے سبب جسم میں موجود اندرونی سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے- اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی قوت ملتی ہے جس سے جسمانی مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے –
بروکلی کا استعمال آنتوں کے اندر صحت مند بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھانے کا باعث ہوتا ہے جس سے جسم کے اندر نظام انہضام بہتر ہوتا ہے- اور چونکہ صحت مند معدہ پورے جسم کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس لیے اس کا استعمال وزن کی کمی کا خاتمہ کرتا ہے-
بروکلی کے اندر کیلشیم ، وٹامن اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس کے اندر ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ فوری طور پر جذب ہو کر جسم کا حصہ بن جاتے ہیں جس سے ہڈیوں ،بالوں اور جلد کو طاقت ملتی ہے-
چونکہ بروکلی اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی اور معدنیات جیسے کاپر اور زنک جیسے غذائی اجزاء کا پاور ہاؤس ہے، اس لئے یہ صحت مند جلد کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ جلد کو انفیکشن ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کی قدرتی چمک کو بھی برقرار رکھتی ہے۔
بروکلی میں بیٹا کیروٹین، وٹامن اے، فاسفورس اور دیگر وٹامنز جیسے بی کمپلیکس، وٹامن سی اور ای پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام غذائی اجزاء آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔
چونکہ بروکولی وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے، جس میں متعدد اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں، اس لیے یہ اینٹی ایجنگ ہے۔اس کو باقاعدگی سے کھانے سے چہرے پر باریک لکیروں، جھریوں، جلد کے مسائل جیسے ایکنی اور یہاں تک کہ پگمنٹیشن کو جیسے مسائل کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…