پاکستانی ماڈل واداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ شادی کے طویل عرصے بعد بیٹی کی پیدائش پر نہایت خوش ہیں۔
اس موقع پر اداکارہ کرن تعبیر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بیٹی کے ساتھ اسپتال کے بیڈ پر لی گئی تصاویر شیئر کی اور ساتھ ہی بیٹی کے نام کا بھی اعلان کردیا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘خوش نصیب ہیں وہ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہے اور مجھے بھی ایک سے نوازا گیا ہے، الحمدللہ 12 سال بعد آخر کار اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، اب ہم ایک بچی کے والدین ہیں۔’عزہ حمزہ ملک’ سے ملیے جو 13 اگست کو پیدا ہوئی ہیں’۔اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔
اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ پر اداکارہ نمرہ خان، منال خان،اداکار نوید رضا اور بھارتی اداکار ترن کھنہ سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کو پہلی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ کرن تعبیر ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے ہیں تاہم اے پلس کے لانگ پلے ’حقیقت’ میں انہوں نے شیزا اور فضا نامی ہم شکل جڑواں بہنوں کا کردار ادا کیا تھا، ان کی وائرل ہونے والی کلپس میں انہیں جڑواں کرداروں میں دکھایا گیا تھا اور ڈرامے کے سینز وائرل ہونے پر لوگوں نے کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا۔ڈرامے کی وائرل ہونے والی کلپس میں جڑواں بہنوں شِزا اور فضا کو دو بھائیوں سے شادی کرتے ہوئے اور دولہوں کو غلطی سے غلط دلہن کے کمرے میں چلے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ڈرامے کی مذکورہ کلپس وائرل ہونے پر لوگوں نے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا کہ جدید دور میں بھی ایسے بے ڈھنگی کہانیاں دکھائی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک انٹرویو کلپ بھی کافی وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے کیرئیر کی ابتداء میں والد کے ردعمل سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں پہلی بار ٹی وی پر دیکھ کر والد نے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اس جوڑی نے اپنی بیٹی کا نام ’سیدہ زہرا سبزواری‘ رکھا ہے۔شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پہلی جھلک سب سے پہلے ماڈل و اداکارمہرین سید کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔جس کے بعد اس پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی گئی تھیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…