کرن اشفاق کی شادی میں ایسا کیا ہوا کہ لوگ کہ رہےہیں کہ دین کو مذاق بنا دیا ہے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ کرن اشفاق نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔ عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کرن اشفاق جب نکاح کے لئے اسٹیج پر آرہی تھی تو ان کے اوپر ایک چادر تھی جس کے اوپر دورد ابراہیمی لکھا ہوا تھا  یہ  چادر چاروں طرف سے پھولوں سے سجی ہوئی تھی ۔لوگوں کا اس چادر کو دیکھ کر شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔

لوگوں نے کمنٹس کیے ہیں کہ اب درود شریف کا بھی مذاق بنایا جائے گا

Image source: Instagram

ایک اور کمنٹ ہے کہ دین کو مزاق بنالیا ہے ۔

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ استغفر اللہ  ۔۔۔۔ اللہ کا نام تو چھوڑ دو۔

Image source: Instagram

ایک اور کمنٹ ہے کہ کیا قبر میں دفن ہونے جارہی ہوں اللہ ہدایت دے۔

Image source: Instagram
Image source: Instagram

Kiran Ashfaque Second Marriage

آپ کو بتاتے ہیں کہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر سب سے پہلے انسٹاگرام کے معروف بلاگر پیج عرفانستان کی جانب سے دی گئی تھی لیکن اب اداکارہ نے خود بھی اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

نکاح کی یہ تقریب گزشتہ روز لاہور میں حمزہ علی چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد کی گی جس میں قریبی رشتے دار وںسمیت دوست احباب نے شرکت کی۔

دلہا اور دلہن نے اس تقریب کے لیے سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا، کرن اشفاق نے  سفید رنگ کا چوڑی دار پاجامہ اور کرتا پہناتھا۔

Image source: Instagram
Image source: Instagram

دوسری جانب کرن اشفاق کی دوسری شادی کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

کرن اشفاق کے شوہر کون ہیں؟

کرن اشفاق حسین نے گزشتہ روزصوبہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی۔

کرن اشفاق حسین ڈار کے شوہر حمزہ علی چوہدری پیشے کے اعتبار سے ایک کارپوریٹ وکیل اور نوجوان سیاست دان ہیں۔

حمزہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو واضح ہوتا ہے کہ وہ سیاسی طور پر کافی متحرک ہیں اور ہر سرگرمی کا حصہ ہوتے ہیں، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو سمیت آصف زرداری، فریال تالپور ، شہلا رضا اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

حمزہ علی چوہدری سابق پاکستانی کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کرن اشفاق کے نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے والد بھی موجود ہیں جبکہ نکاح کے وقت کرن آبدیدہ ہورہی ہیں۔


کرن اشفاق نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہندی کی تقریب کی تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے تصویر میں اس جوڑی کے ہاتھوں اور چہروں پر ہلدی لگی ہوئی ہے جبکہ دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرن اور ان کے سابق شوہر عمران اشرف اعوان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان دونوں کا ایک بیٹا روحام بھی ہے۔ تاہم دنوں کے درمیان 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago