شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور نٹ کھٹ سی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ تصاویر سو شل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ہانیہ عامر ان دنوں اپنے دبئی کے سفر کی مختلف یادگار تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر وقتاً فوقتاً شیئر کر رہی ہیں
ایک تصویر میں ہانیہ عامر بادشاہ کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں جبکہ دوسری جگہ ویڈیو میں وہ کسی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔
انہوں نے یہ پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بچے خریداری کرنے گئے۔‘
مذکورہ پوسٹ میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران شاپنگ یہ دونوں خوب ہنسی مذاق کر رہے ہیں اور بہترین مقامی ڈشز اور مشروب سے خوب لطف اندوز ہو رہے
بھارتی گلوکار کے ہمراہ شیئر کی گئی ان تصاویر نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی
وائرل تصاویر پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلآخر بادشاہ کو اپنی کرش سے ملنے کا موقع مل گیا تو کچھ صارفین نے شبہ ظاہر کیا کہ کیا یہ دونوں ڈیٹ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف نظر آتی ہیں۔ جن کی حسین تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہوئیں تھیں۔
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…
پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…