چھوٹی اسکرین کی باصلاحیت اداکارہ کنزا ہاشمی کی نئی مختصر فلم “ لیکڈ ویڈیو” نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
اس مختصر دورانیہ کی فلم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ جب بھی کوئی غیر اخلاقی ویڈیوز یا تصاویر مانگے چاہے وہ منگیتر ہو یا پھر شوہر اس حوالے سے لڑکیاں بہت زیادہ محتاط رہیں کیونکہ ان کی ویڈیو کہیں بھی شیئر ہوسکتی ہے۔ دیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں یہ مسئلہ کافی بڑھتا جارہا ہے۔ حال ہی میں کئی ٹک ٹاک اسٹارز بھی اپنی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوئیں ہیں جن میں رومیسہ خان کی غیر اخلاقی ویڈیو کا اسکینڈل پھر اس کے بعد مناہل خان اور ثنا شیخ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونا۔
یہ فلم آج کل کے اسی اہم سماجی مسئلےکے گرد گھومتی ہے جس میں لڑکیاں اپنی عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور بعد میں بلیک میل ہوتی ہیں اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتی ہیں۔
اس مختصر فلم میں یہ سماجی مسئلہ بہترین ہدایات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس میں اداکارہ کنزا ہاشمی نے “میرب” کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جو اپنے منگیتر کے مطالبے پر اپنی غیر اخلاقی ویڈیو بھیج دیتی ہے جو بعد میں سوشل میڈیا پر لیک ہوجاتی ہے۔ اس غیر اخلاقی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر لیک ہوجانے کے بعد ایک لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو کس قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس مختصر فلم میں اس مسئلے کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے۔
یہ فلم “ایلیمنٹ پرائم “کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی گئی ہے۔ اپنی فلم لیکڈ ویڈیو کے حوالے سے کنزا ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ مختصر فلم لیک ویڈیو دیکھیں، جس کے بعد آپ سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے دوبار سوچیں گے۔
بلاشبہ کنزا ہاشمی پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اداکارہ کی حیثیت سے ابھر رہی ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2014 میں کیا اور متعدد ٹیلی ویژن کمرشلز کے علاوہ انہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سریل “عشق تماشہ” میں روشنا کا کردار ادا کیا جو بہت مقبول ہوا جس کے لئے انہیں ہم ایوارڈز میں بہترین منفی اداکارہ کے لئے نامزد بھی کیا گیا۔ کنزا ہاشمی کو چیلنج سے بھرپور کردار ادا کرنا پسند ہیں اور وہ اسکرپٹ دیکھے بغیر آفر قبول نہیں کرتیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…