وزیراعظم عمران خان نے بہترین کپتان کا اعزاز اپنے نام کرلیا

منگل کے روز عالمی کرکٹ کے ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پول ڈالا گیا تھا، جس میں تمام صارفین سے سوال پوچھا گیا کہ کرکٹ کی پوری تاریخ میں کون سا کپتان سب سے زیادہ اچھا تھا۔ اس سوال کے جواب میں پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان، 92 ورلڈکپ کے فاتح اور موجودہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس ریس میں تمام مخالفین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 4 انٹرنیشنل کرکٹرز کے نام دیئے گئے تھے، جن میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی، ساؤتھ افریقی ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، سابق پاکستانی کپتانی عمران خان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی نوجودہ میگ لیننگ کے نام شامل تھے۔

یہ چاروں ہی کھلاڑی اپنی مثال آپ رہے ہیں، یا یوں کہیں کہ ان چاروں کی ٹیمیں گویا ان کی کپتانی کی منتظر تھیں، وہ ٹیموں کے لئے ایک نعمت بن کر سامنے آئے، ناصرف انہوں اپنی پرفارمنس سے مخالف ٹیموں کو ناخن چنے چبوائے بلکہ اپنی ٹیموں کی پرفارمنس میں بھی ایک واضح انداز میں بہتری لیکر آئے۔

اس ہی سلسلے میں کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے ایک سوال کے طور پر لوگوں سے رائے شماری لی، انہوں نے اپنے سوال میں لوگوں سے پوچھا کہ آپ کو نے چاروں کھلاڑیوں میں آپ کس کو سب سے بہترین قرار دیں گے؟ ان چاروں آپشن میں اس وقت دو کھلاڑی ہی انٹرنیشنل سے وابستہ ہیں جبکہ دو کھلاڑی کرکٹ کو خیرآباد کرچکے ہیں۔

یہ یقینی طور پر ایک کانٹے دار مقابلہ تھا۔ جس میں ابھی تک، موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے رائے دہندگان کے 536،346 ووٹوں میں سے 47.3 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ دریں اثنا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ویرات کوہلی، جن کے یہاں اس ہی ہفتے بیٹی کی پیدائش شروع ہوئی ہے، انہوں نے 46.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ دوسری طرف، سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے 6٪ ووٹ حاصل کیے، جبکہ آسٹریلوی خواتین ٹیم کی موجودہ کپتان میگ لیننگ کو محض 0.5 فیصد ووٹ ہی مل سکے ہیں۔

یہاں ان تمام کھلاڑی کے اعداد وشمار غور طلب ہیں، اگر جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی بات کی جائے تو کپتان بننے سے پہلے ان کا بیٹنگ اوسط 45.97 تھا، البتہ جب انہوں نے کپتانی کا منصب سنبھالا تو ان کی بلے بازی میں واضح بہتری آئی اور ان کا اوسط 63.94 تک جاپہنچا تھا۔ اس ہی سلسلے میں اگر آسٹریلوی خواتین ٹیم کی موجودہ کپتان میگ لیننگ کی بات کی جائے تو کپتانی سے قبل ان کا بلے بازی کا اوسط 43.87 تھا، جو کپتانی ملنے کے بعد 60.97 تک جا پہنچا تھا۔

اس کے برعکس موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بات کی جائے تو کپتان بننے سے قبل ون ڈے کرکٹ میں ان کا بیٹنگ اوسط 51.29 تھا لیکن جب انہوں نے ٹیم کی کمان سنبھالی تو ان کا اوسط 73.88 تک جاپہنچا تھا۔

جبکہ سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بات کی جائے تو ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان بننے سے قبل ان کا بلے بازی کا اوسط 25.43 اور بالنگ اوسط 25.53 تھا۔ لیکن جب انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان سنبھالی تو ناصرف انہوں نے پاکستان کو کرکٹ کی دنیا کا عالمی چیمپئن بنوایا بلکہ ان کے ٹیسٹ کرکٹ کے اعداد وشمار میں بھی واضح بہتری آئی، جن میں ٹیسٹ کرکٹ میں بلے باز کی حیثیت سے یہ اعداد وشمار 52.34 تک جاپہنچا جبکہ باؤلنگ کی حیثیت 20.26 تک رہا تھا۔

سابق کپتان عمران خان کے اگر کرکٹ کیرئیر کی بات کریں تو انہوں نے محض 16 سال کی عمر میں اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا جہاں انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) اور داؤد انڈسٹریز کی نمائندگی کی۔ اپنی زبردست پرفارمنس کی بدولت انہوں نے مختصر سے عرصے میں سلیکٹرز کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر وائیں اور انگلینڈ کے خلاف اپنے زبردست کیرئیر کا آغاز کیا۔

واضح رہے پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ میں محض ایک ہی ورلڈ کپ سال 1992 میں جیتا ہے اور اس ٹیم کی قیادت عمران خان نے تھی، جنہوں 1992 میں آسٹریلوی سرزمین پر انگلینڈ شکست دے کر عالمی چیمپئن کا سہرا اپنے سر سجایا تھا۔ یہی نہیں سال 2015 میں سابق پاکستانی کپتان عمران خان کو آئی سی سی کی جانب سے اسپریٹ آف کرکٹ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

13 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago