معروف گلوکار عاطف اسلم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

آج سے دو ماہ قبل، مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اس وقت خبروں کی زد میں آئے، جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری کے الزام میں ان کے خلاف ایک انکم ٹیکس نوٹس جاری کیا تھا۔ اس سلسلے میں خبر سامنے آئی ہے کہ ٹیکس ابھی بھی ادا نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا اب ایف بی آر نے 588 ملین روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لئے مشہور و معروف موسیقار عاطف اسلم کو صرف ایک ماہ کی توسیع دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، نومبر 2020 میں، گلوکار عاطف اسلم کو ایف بی آر کے ذریعہ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس میں سال 2018 کے انکم ٹیکس آڈٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ دبئی کے فلیٹوں کا ذکر ان کے سالانہ اثاثہ جات میں نہیں ہے۔ لہذا اس بارے میں، ایف بی آر نے مشہور گلوکار عاطف اسلم کو ایک انکم ٹیکس نوٹس جاری کیا تھا۔

Image Source: Instagram

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بدھ کے روز گلوکار عاطف اسلم کو ایک اور ٹیکس نوٹس بھیجا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کی 2018 آمدنی کا آڈٹ کرنے کے بعد ، ایف بی آر نے انہیں مبینہ طور پر 58 ملین ٹیکس کا نوٹس بھیجا ہے۔

اس ہی کے ساتھ ساتھ پاکستان شوبز انڈسٹری میں صف اول میں شمار کئے جانے والے گلوکار عاطف اسلم کو ایف بی آر کی طرف سے واجبات کی ادائیگی کے لئے ایک ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اگر وہ ایک ماہ کے اندر ٹیکس جمع کروانے میں ناکام رہے تو ان کے بینک اکاؤنٹس (کھاتوں) کو منجمد کردیا جائے گا۔ لہذا پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) گلوکار عاطف اسلم کے منجمد کردہ اکاؤنٹس (کھاتوں) سے ٹیکس کی وصولی کرے گی۔

Image Source: Instagram

واضح رہے پاکستان کے ٹیکس قوانین کے تحت، بیرون ملک اثاثوں یا آمدنی والے افراد کے پاس پاکستان میں یا متعلقہ ملک میں ٹیکس ادا کرنے کا اختیار موجود ہے۔ اس سے لوگوں کو ایک جگہ ایک بار ادائیگی کرکے دو بار ٹیکس ادا کرنے سے نجات مل جاتی ہے۔ نیز، ممالک کے مابین آپس میں ٹیکس کی تفصیلات ایک دوسرے کو فراہم کرتے ہیں، غیر ملکی اخراجات اور بیرون ملک شہریوں کے ذریعہ ٹیکس چوری روکنے جیسے معاہدے ہیں۔

یاد رہے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب کوئی فنکار ایف بی آر کے ریڈار پر آیا ہو۔ اس سے قبل بھی ایسا ہوچکا ہے، حال ہی میں اکتوبر 2020 میں، ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان اور اداکار ثناء فخر کی آمدنی کے ذرائع سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

یہی نہیں اس سے قبل بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے (ایف بی آر) نے فنکاروں کو ٹیکس کے سلسلے میں نوٹسز بھیجے تھے، جن میں مشہور و معروف اداکارہ صباء قمر اور نور بخاری بھی شامل ہیں۔ تاہم دونوں ہی اداکارائیں ان الزامات سے سر خرو ہوئیں تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

9 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago