سوشل میڈیا اسٹار کلی پال پر بھی علی ظفر کے گانے ‘جھوم’ مداح نکلے

انسٹاگرام پر کروڑوں فلوورز رکھنے والے تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال ہندی نغموں پر ریلز بنا کر پوری دنیا سے تعریفیں بٹورتے رہتے ہیں ،حالیہ دنوں میں کلی کو ان کے شاندار انداز کے لیے بھارتی سفارتخانے نے اعزاز سے بھی نوازا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ان کی صلاحیتوں اور ہنر کی تعریف کرچکے ہیں۔

تاہم ،اس مرتبہ کلی پال نے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے گانے “جھوم” کا انتخاب کیا اور اس پر لپسنگ کی جو وائرل ہوگئی۔ انسٹاگرام پوسٹ میں کلی پال نے علی ظفر کی موسیقی اور ان کے گانے کے لئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر کے گانے ’جھوم‘ کو ’ماسٹر پیس‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں انہیں ٹیگ بھی کیا ہے۔

Image Source: Twitter

سوشل میڈیا صارفین جو پہلے ہی علی ظفر کے گانوں کے مداح ہیں کلی پال کی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر بےحد پسندیدگی کا اظہار رہے ہیں۔ سوشل میڈیا اسٹار اس سے قبل کلی پال کنگنا رناوت، شاہ رُخ خان، ماہرہ خان اور ارجیت سنگھ سمیت کئی فنکاروں کے گانوں اور فلمی ڈائیلاگز پر ویڈیوز بناچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے گیارہ سال پرانے گیت “جھوم” کی ری مکس ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے بھارتی مداحوں کو گانے پر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ علی ظفر نے وڈیو کی تفصیلات میں لکھا کہ “جھوم“ کی کہانی جو ایک ایسا گانا جس کا بخار آج کل ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2011ء میں جب میں ہندوستان میں فلم میرے برادر کی دلہن کی شوٹنگ کررہا تھا تو میں نے اپنا تیسرا البم“جھوم“ریلیز کیا تھا۔

انہوں نے اس گانے کی تخلیق کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ 2011ء میں جب میں ہندوستان میں فلم میرے برادر کی دلہن کی شوٹنگ کررہا تھا تو میں نے اپنا تیسرا البم“جھوم“ریلیز کیا تھا علی ظفر نے بتایا کہ میں نے اپنے ذہن میں ایک سادہ سوچ کے ساتھ ٹائٹل ٹریک لکھا اور کمپوز کیا،کہ اگر کل میں مر جاؤں تو کیا لکھوں گا، خیر میں اس وقت میں خوشی اور حیرانی ملے جلے جذبات کے ساتھ زندگی کے اس خوبصورت تجربے سے گزرہا تھا جب ہم اپنے پہلے بچے اذان کا انتظار کررہے تھے، میں نے اپنے جذبات کو سمیٹا اور لکھنا شروع کیا اور الفاظ برسنے لگے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں علی ظفر اور گُل پانڑہ کے پشتون کلچر ڈے پر ریلیز ہونے والے گانے ’لار شہ پخور‘ کو صرف 24 گھنٹوں کے دوران ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد افراد نے سُنا تھا اور کئی دنوں تک یہ گانا یوٹیوب پر ٹرینڈنگ پر سرِفہرست رہا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago