سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک دنیا بھر میں بہت تیزی سے مقبول ہونے والا ایسا شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ہے جس پر پوری دنیا سے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ٹک ٹاک اپنی اس بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث گوگل اور فیس بک کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے اور اب اس کا مقابلہ یوٹیوب سے ہے جس کے لئے یہ ایپ ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے،جس کے تحت صارفین کے لئے فونز میں یوٹیوب کی طرح فل اسکرین لینڈ اسکیپ موڈ پر ویڈیوز کو دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔اس فیچر کی آزمائش دنیا بھر میں صارفین کی محدود تعداد پر کی جارہی ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ فیچر کی آزمائش کے لیے منتخب کیے گئے صارفین اپنی فیڈ پر عام ویڈیوز کے ساتھ ایک بٹن کو دیکھیں گے۔جب صارفین کی جانب سے اس بٹن پر کلک کیا جائے گا تو ویڈیو لینڈ اسکیپ موڈ پر منتقل ہوکر پوری اسکرین پر پھیل جائے گی۔ ٹک ٹاک کو مختصر ورٹیکل ویڈیوز کے لیے جانا جاتا ہے اور لینڈ اسکیپ موڈ پر ویڈیوز کو بنانے سے گریز کیا جاتا ہے۔مگر اس نئے فیچر کے بعد لینڈ اسکیپ ویڈیوز بن سکیں گی۔ ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔
اس سے قبل 2022 کے دوران ٹک ٹاک نے ویڈیوز کا دورانیہ 3 منٹ سے بڑھا کر 10 منٹ کردیا تھا۔2020 سے یوٹیوب کے مقابلے میں بچے اور نوجوان ٹک ٹاک پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں اور اسی وجہ سے اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو گوگل کی سروس کے مقابلے پر لایا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ اپنا فارغ وقت گزارنے کے لئے ٹک ٹاک کو پسند کررہے ہیں اور اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرکے لوگوں کیساتھ شیئر کرتے ہیں۔ تاہم ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں انڈیا وہ ملک ہے جہاں اس کے صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انڈیا میں ٹک ٹاک کو انسٹال کرنے کی شرح 30 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ چین میں 9.7 اور امریکا میں 8.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیال رہے کہ اس ویڈیو شیئرنگ ایپ میں لوگ اپنی 15 سکینڈ کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، ٹک ٹاک نے اپنی مقبولیت کے پیش نظر رواں برس بھی صارفین کے لئے نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ جیسکہ ویڈیوز کے کمنٹس پر ڈس لائک کا بٹن بھی متعارف کروایا ہے جس سے ویڈیو میں لائک بٹن کے ساتھ ڈس لائک بٹن بھی ظاہر ہوگا۔ کمپنی کے مطابق صرف ڈس لائک کرنے والا شخص ہی اپنا نام ڈس لائک میں دیکھ سکے گا جبکہ دیگر صارفین کو معلوم نہیں ہوگا کہ کس نے ڈس لائک بٹن کو استعمال کیا ہے۔تاہم کسی تبصرے کو موصول ہونے والی لائکس کی تعداد کے برعکس ڈس لائک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔درحقیقت ڈس لائک کمنٹس صارفین کی رائے جاننے کا ایک نیا طریقہ ہے، یہ فیچر ایسے تبصروں کی نشاندہی کرے گا جو نامناسب ہیں۔اس فیچر کے تحت تبصروں کو ڈس لائک کرنے کے علاوہ صارفین کے پاس ٹک ٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع تبصرے کرنے والوں کی اطلاع دینے کا اختیار بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ کی آڈیو ویڈیو کالنگ کا نیا فیچر متعارف
یاد رہے کہ دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے حالیہ دنوں میں آئی او ایس صارفین کے لیے چیٹ کا زبردست فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس فیچر پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری تھا لیکن بیچ میں یہ تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم اب اسے پیش کردیا گیا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…