مشہور و معروف شوبز اسٹار آمنہ شیخ جنہوں نے گزشتہ برس اداکار محب مرزا سے اپنی زندگی کے راستے جدا کرلئے تھے۔ تاہم آمنہ شیخ کے حوالے سے نئی خبریں سامنے آرہیں ہیں کہ وہ ایک بار پھر سے نئی زندگی یعنی دوسری شادی کرنے جارہی ہیں یا کرچکی ہیں۔
ادکارہ آمنہ شیخ کے حوالے سے تمام قیاس آرائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر آمنہ شیخ کی جانب سے ایک پوسٹ کی گئی- جس میں تصویر کے آغاز پر بسمہ اللہ لکھا ہوا تھا اور جبکہ دیگر میں تین ہاتھ موجود تھے، جس میں سب اوپر ایک بچی کا ہاتھ تھا اور دو نیچے بڑے ہاتھ ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بچی کا ہاتھ آمنہ شیخ کی بیٹی مائیسہ کا ہے جبکہ ان ہاتھوں میں دو انگھوٹیاں بھی موجود ہیں جن میں ایک مردانہ اور زنانہ انگھوٹھی ہے۔ جس پر لوگوں کا خیال ہے کہ شاید آمنہ شیخ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکی ہیں یا کرنے جارہیں۔
اڑتیس سالہ ماڈل آمنہ شیخ کی جانب سے باضابطہ اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی روائیتی انداز میں شادی کی کوئی خبر دی گئی۔ اب تک یہ محض قیاس آرائیوں تک محدود ہے البتہ ان کے چاہنے والے یعنی مداحوں کا خیال ہے کہ وہ شادی یا منگنی کرچکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کو ان کی نئی زندگی پر مبارک باد بھی پیش کی جارہیں ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ یہ مبارکبادوں کا سلسلہ محض مداحوں تک ہی اب محدود نہیں رہا ہے بلکہ ان کی جاری کردہ اس پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بڑے اور نامور اداکاروں کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔ جن. معروف ماڈل نادیہ حسین، سنیتا مارشل، زارا نور عباس، صباء قمر اور دیگر نام بھی شامل ہیں۔
اگرچہ ان کی دوسری شادی کس سے ہوئی ہے یا ہونے جارہی ہے۔ اس پر ابھی تک کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ کیونکہ انسٹاگرام پوسٹ میں محض ہاتھ موجود ہیں کسی کی شکل یا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید جانئے: صباء قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی شوٹنگ پر شدید ردعمل
یاد رہے اداکارہ آمنہ شیخ اور ان کے سابقہ شوہر محب مرزا 14 سالہ ازواجی زندگی کے بعد گزشتہ برس ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ سال 2005 میں شادی کرنے والے اداکار محب مرزا اور آمنہ شیخ کی ایک چار سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام مائیسہ ہے۔
دوسری جانب آمنہ شیخ کافی طویل عرصے تک پاکستان کی ماڈلنگ انڈسٹری سے منسلک رہیں ہیں۔ یہی نہیں موڈلنگ کے حوالے سے آمنہ شیخ کی پذیرائی بین الاقوامی سطح پر بھی رہی ہے۔ وہ فرینچ بیوٹی برانڈ لوریل کے ترجمان کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…