Categories: ٹیکنالوجی

خوشخبری۔۔ ایمیزون ویب سروسز کے تحت پاکستان آرہی ہے

ایمیزون کمپنی نے ویب سرویسز کے ساتھ پاکستان میں قدم رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی نے ایمیزون ڈیٹا سروسز پاکستان (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے نام سے ایک آفس رجسٹرڈ کرلیا ہے جبکہ ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس) کے لئے ایک ٹیم بھی تشکیل دے رہی ہے تاکہ پاکستان میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کو اپنایا جاسکے۔

کمپنی کی طرف سے یہ فیصلہ اس وقت عمل میں آیا جب پوری دنیا میں ایمیزون کمپنی کی سروسز میں خرابی واقع ہوئی جس کی وجہ سے ناصرف امریکہ بلکہ مجموعی طور پر پاکستان بھی بہت متاثر ہوا۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ڈیٹا بیس کے مطابق، پاکستان میں اس آفس کی قیادت پال اینڈریو میکفرسن بطور سی ای او کرینگےجبکہ شعیب منیر بطور ڈائریکٹر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

اس ضمن میں ایمیزون کے ایک ترجمان کے مطابق کمپنی پاکستان کے لئے پبلک پالیسی کے اسپیشلسٹ کی تلاش میں بھی ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ کمپیوٹنگ حل اپنانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔جس میں بنیادی طور پر ریگولیٹری اور پولیٹیکل بلاکرز کو ختم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

سیاسی بلاکرزکا خاتمہ اور ڈیجیٹل معیشت کی پالیسیوں پر نظر ثانی کمپنی ریگولیٹری اور پولیٹیکل بلاکرز کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے کیونکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سب زیادہ اسی چیز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی کو پاکستان میں لانے کے لئے “آئی ٹی گورننس اور مالیاتی اداروں میں رسک مینجمنٹ کے بارے میں فریم ورک” کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مخصوص شرائط پر کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے انہیں تمام تر سسٹم اور سروسز کے ساتھ پاکستان میں فیزیکل سرورز اور سروسیز بھی فراہم کرنا ہونگی جسکے لئے AWS کو ملک میں اپنا ڈیٹا سینٹر اور کلاؤڈ سرور قائم کرنا ہوگا۔

پاکستان کے ای کامرس پالیسی فریم ورک کے مطابق، وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن پاکستان کی پہلی کلاؤڈ پالیسی تشکیل دینے کے عمل میں ہے۔ جبکہ دوسری طرف، ڈرافٹ ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ پر بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ مزید یہ کہ اس ڈرافٹ پر ایمیزون کمپنی نے بھی ای کامرس میں ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق امور پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: خلہ کی خوشبو کیسی ہوگی؟ سائنسدانوں نے بتادیا

واضح ر ہے اے ڈبلیو ایس ڈیجیٹل معیشت سے متعلقہ پالیسیوں کو تیار اور تبدیل کررہی ہے اور پاکستان میں متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہے۔ یہ پالیسیاں کلاؤڈ فرسٹ پالیسیاں، ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشنز ، آؤٹ سورسنگ گائیڈ لائنز، سائبر سیکیورٹی پالیسیاں، ٹیکس پالیسی، اور اعلی قواعد و ضوابط پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ ، اے ڈبلیو ایس کے مطابق وہ اہم پالیسی سازوں، سیاست دانوں کے ساتھ اس سلسلے میں تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago