سوتیلے باپ اور چچا نے 12 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

کہتے ہیں انسان اور حیوان میں محض صرف اور صرف شعور کا ہی فرق ہے۔ اگر انسان کے پاس سے بھی شعور ختم ہوجائے اور وہ اچھے برے کا فرق کرنا بھول جائے تو ایک انسان اور حیوان میں پھر کوئی فرق نہیں رہ جاتا ہے۔

ایسے ہی ایک انسان کے روپ میں حیوان کی شناخت کراچی کے علاقے کورنگی کی عوامی کالونی میں ہوئی ہے۔ جہاں ایک بارہ سالہ کمسن لڑکی کو اس کے سوتیلے باپ اور اس کے بھائی یعنی سوتیلے چچا کی جانب سے زیادتی اور درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ کہنے کو تو بظاہر باپ تھا لیکن شاید بےچارہ اپنی ہوس کے آگے مجبور تھا اور اس حوس نے اس کو انسان سے حیوان بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کی عوامی کالونی میں ایک 12 سالہ کمسن سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں روتے ہوئے اس بچی نے الزام عائد کیا کہ اس کے والد غلام قادر اور اس کے چچا نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس قبل بھی وہ اس کو زیادتی نشاںہ بنا چکے ہیں۔


اس کے علاوہ وہ اُس بچی اور اس کے دیگر گھر والوں کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر انہوں نے اس بات کا ذکر کسی سے کیا تو وہ ان کو بھی قتل کردیں گے۔ ویڈیو میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کا سوتیلا باپ اور سوتیلا چچا اس کی دو کمسن بیٹیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بناتا آیا ہے۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی پولیس فوراً حرکت میں آئی اور فوری کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سوتیلے باپ اور چچا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد مزید تحقیقات کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا۔ جبکہ سوتیلے باپ اور سوتیلے چچا نے پولیس تحویل میں بیان دیا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے البتہ لڑکی پر تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ محلے کا ایک لڑکا اسکی 12 سالہ سوتیلی بیٹی کو پیسے دے کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ جس پر وہ وہاں پہنچ گیا اور اس نے اس لڑکے اور اپنی سوتیلی بیٹی کو مارا۔

جبکہ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے پہلے شوہر کے وفات ہوچکی ہے۔ جس سے اس کے چار بچے ہیں۔ غلام قادر سے اس کی دوسری شادی ہوئی ہے جبکہ غلام قادر کا چھوٹا بھائی بھی انکے ساتھ انکے گھر میں ہی رہتا ہے۔
والدہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی بچی کے چچا نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ لڑکی پہلے بھی اس کی شکایت کرچکی ہے جس کی شکایت میں نے غلام قادر سے کی جس پر اس نے کہا کہ وہ پولیس شکایت کرے گا لیکن اس نے نہیں کی۔ البتہ ایک بار پولیس کو اطلاع میرے محلے والوں نے دی جس پر پولیس شوہر اور دیور کو گرفتار کرکے لے گئی لیکن گھر بچانے کی خاطر میں نے دونوں کو پولیس سے شکایت واپس لے لی تھی۔

دوسری جانب معروف سماجی رہنما سارم برنی بھی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نےو متاثرہ بچیوں کو قانونی معاونت اور انصاف دلوانے کا اعلان کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago