کراچی کے علاقے شیرشاہ میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

کراچی کے علاقے شیرشاہ پراچا چوک پر واقع نجی بینک کی عمارت میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ متاثرہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، اطلاعات ہیں جاں بحق افراد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی شامل ہیں۔

تفصیلاف کے مطابق شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب واقع مذکورہ عمارت ایک نالے پر بنائی گئی تھی اور اس سے متصل ایک ایندھن کا اسٹیشن ہے۔ دھماکے کے بعد بینک کا احاطہ منہدم ہوگیا اور زیادہ تر ہلاکتیں مبینہ طور پر بینک کے اندر موجود صارفین اور عملہ کی نتائی جا رہی ہیں۔

Image Source: Twitter

دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس کے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ابھی تک دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں لگایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں کہ یہ گیس پائپ لائن تھی یا نالے میں پیدا ہوئی میتھین گیس تھی، جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جگہ خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا تاکہ نالے کی صفائی کی جا سکے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے لیے بلایا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسکواڈ کی رپورٹ آنے کے بعد اس کی وجہ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

Image Source: Twitter

اس دوران دھماکے کی بعد کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہیں، جس میں ایک تباہ شدہ عمارت، گاڑیاں اور ملبہ زمین پر پڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کو ملبہ ہٹانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے کھدائی کرنے والوں نے ملبہ ہٹانا شروع کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو تفصیلی انکوائری کا حکم دے دیا۔ دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر نے صوبائی چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو معیاری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ “پولیس کو بھی انکوائری میں شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو کا احاطہ کیا جا سکے۔” انہوں نے تمام انتظامیہ کے اہلکاروں کو ہسپتال پہنچنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا بھی حکم بھی دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افرسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شیر شاہ دھماکے میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ 

واضح رہے گزشتہ برس کراچی کے علاقے مسکن چورنگی پر واقع ایک بلڈنگ میں گیس سلنڈر کے باعث ایک ہولناک دھماکہ ہوا تھا، جس میں کئی جاں بحق ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago