کراچی میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش دیگ میں پکا دی

شہر قائد میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی ، شوہر نے پہلے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کرنے کے بعد لاش کو دیگ میں ڈال کر جلایا دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں پیش آیا جہاں اسکول کے کچن سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش ایک دیگ سے برآمد ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو دیگ میں ڈال کر پکانے کی کوشش کی گئی تھی، خاتون کافی حد تک جل چکی ہے، جن کی شناخت 35 سالہ نرگس کے نام سے ہوئی ، بظاہر خاتون کو دیگ میں ڈال کر زندہ جلایا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا۔

Image Source: File

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل اور لاش کو جلانے کے واقعے میں مبینہ طور پر اس کا شوہر ملوث ہے، خاتون کا شوہر سید عاشق حسین ولد سید علی حسین ہے مفرور ہے۔

ایس ایچ اومبینہ ٹاؤن سلیم اعوان نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی شناخت 32 سالہ نرگس زوجہ عاشق کے نام سے کی گئی ہے۔ مقتولہ خاتون اسکول کی ملازمہ تھی اور اسکول کے سروینٹ کوارٹر میں فیملی کے ہمراہ مقیم تھی اور 6 بچوں کی ماں تھی۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ اسکول 8 سے 9 ماہ قبل بند ہوچکا ہے اورخاتون کومبینہ طور پراس کے شوہرعاشق نے قتل کیا ہےجس کے بعد خاتون کی لاش دیگ میں ڈال کرپکائی جارہی تھی اور خاتون کی ایک ٹانگ بھی جسم سےعلیحدہ تھی۔

Image Source: File

پولیس نے بتایا کہ سفاک شوہر نے 6 بچوں کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کیا، ملزم اپنی بیوی کو بدچلنی پر اکساتا تھا۔مقتولہ کی 15 سالہ بیٹی کے مطابق اس کے والد نے منہ پر تکیہ رکھ کر پہلے والدہ کو قتل کیا، قتل کرنے کے بعد ایک ٹانگ گھٹنے سے کاٹی اور گھسیٹتا ہوا کچن تک لے گیا ، دیگ میں ڈال کر اوپر سے اُبلا ہوا پانی بھی ڈالتا رہا۔پولیس نے بتایا کہ قاتل اپنے تین بیٹیوں کو چھوڑ کر تین بچے اپنے ساتھ لیکربھاگ گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی 15 سالہ بیٹی کے جانب سے مددگار15 پولیس کو کال کرکے اس واقعے کی اطلاع دی گئی تھی جس پرعلاقہ پولیس موقع پرپہنچی تھی۔اس ہولناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف کا سماں ہے۔

حالیہ دنوں میں سرگودھا میں سسر نے اپنی ہی بہو کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا تھا، آسٹریلیا کی شہریت رکھنے والی مقتولہ بچوں کے ساتھ آسٹریلیا جانےکی خواہشمند تھی۔ جبکہ گزشتہ برس لودھراں میں بھی ایسا ہی ایک افسوناک واقعہ پیش آیا، جسمیں خاتون کا قاتل اس کا اپنا ہی شوہر نکلا تھا، شوہر نے پہلے تو اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد بےدردی سے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلا دئیے ۔گرفتاری کے بعد ملزم کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے تھے۔

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کی کچھ فرسودہ روایات جیسکہ کاروکاری،ونی،غیرت کے نام پر قتل، کم عُمری کی شادیاں وغیرہ اپنی جڑیں اس قدر مضبوط کرچکی ہیں کہ اُن سے جان چھڑوانا مشکل ہی نہیں،ناممکن ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہماری خواتین ان روایات کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago