پاکستان تحریک انصاف کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کراچی مشہور علاقے عزیز کی نشت این اے 254 پر کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسلم خان نے اس ہی حلقے کی صوبائی نشت پر کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عباس جعفری کے خلاف چیک باوئنس ہونے پر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بوٹ بیسن تھانے میں ایم پی اے عباس جعفری کے خلاف الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے انتخابی مہم میں پیسے خرچ کئے تھے جو عباس جعفری نے ادا کرنے تھے ، جو انہوں نے ابھی تک واپس نہیں دیے کئے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید الزام عائد کیا کہ عباس جعفری کی جانب سے ایک چیک دیا گیا تھا جو باؤنس ہوگیا تھا۔
یاد رہے ایم پی اے عباس جعفری سیاست میں آنے سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام تصور کئے جاتے تھے۔ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کی نشت پی ایس 125 سے الیکشن لڑا تھا جہاں انہوں نے 30 ہزار کے قریب ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…