کراچی میں نوجوان نے داخلہ فیس نہ ہونے کے باعث خودکشی کرلی

تعلیم ایک ایسی چیز ہے جو آج ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے، اگر کوئی انسان خود نہیں پڑھ سکا تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ بچے تعلیم ضرور حاصل کریں، ہمارے ملک میں یقیناً تعلیم ایک مہنگی چیز ہے، غریب کے باعث کئی افراد اس خواب کو بیچ میں ادھورا چھوڑ جاتے ہیں لیکن کئی ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کی ہر ممکن کوشش کرتے تاکہ ان کی اولاد کا آگے اچھا مستقبل ہو۔

یہی نہیں اگر ہم اپنے معاشرے کی بات کریں تو یہاں مڈل کلاس کی ایک بڑی تعداد ہے، جہاں تعلیم والدین کی پہلی ترجیحات میں ہوتی ہے۔ اس دوران والدین کی بچوں سے کافی امیدیں بھی جوڑی ہوتی ہیں، جس کے باعث بچہ ابتدائی تعلیمی دور میں ہی ذہنی تناؤ کا شکار ہوجاتا ہے، اور اکثر و بیشتر اس کے نتائج کافی خراب بھی آتے ہیں۔

Image Source: Facebook

ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں حماد نامی طالب علم نے یونیورسٹی کے داخلے فارم کی فیس نہ ہونے کے بعد خودکشی کرلی۔ بتایا جارہا کہ طالب علم نے حال ہی میں “اے گریڈ” سے انٹر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی کے رہائشی حماد، جوکہ ایک نہایت ہونہار طالب علم تھا، جس نے حال ہی “اے گریڈ ” سے انٹر کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ اس زبردست کارکردگی کے باعث وہ کراچی کی سب سے بہترین سمجھے جانے والی این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلہ کا خواہش مند تھا، تاہم اس کے والد این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلے کی فیس دینے سے قاصر تھے، لہذا غربت سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان. نے پہنکے سے لٹک کر اپنی جان دے دی۔

بظاہر دیکھا جائے تو یہ ایک معمولی خودکشی کا واقعہ ہے لیکن اگر اس پر غور کیا جائے تو یہ عکاس ہے ہمارے معاشرے کی کہ ہمارے معاشرے میں غربت اور بےروزگاری کا آخر کیا عالم ہے۔ ملک میں قابل بچیں موجود ہیں لیکن تعلیم اس حدتک مہنگی کردی گئی ہے کہ ایک غریب آدمی اگر محنت کرکے اچھے نمبر لے بھی لے تو وہ اعلیٰ تعلیم محض اس لئے حاصل نہیں کرسکتا کیونکہ وہ غریب ہے۔

اس واقعے پر حکومت اداروں کو یقیناً کوئی نہ کوئی ضرور لینا چاہئے، اگر فیسسز کم نہیں کروا سکتے تو داخلہ فیس پر کوئی نہ کوئی ایکشن لیا جائے اور معاشرے کے ہر طبقے کو حق دیا جائے کہ وہ انٹری ٹیسٹ میں تو حصہ لے سکے. یہ صرف حماد کی ہی کہانی نہیں بلکہ تمام غریب اور مڈل کلاس لوگوں کے مسائل ہیں، یہی وجہ ہے کہ کئی قابل نوجوان محض پیسے نہ ہونے کے باعث اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں۔ جس کے باعث ملک میں تعلیم حاصل کرنے والوں کی شرح میں کوئی واضح اضافہ نہیں ہورہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago