کراچی کی شادی میں دولہا دولہن ارتغرل پروٹوکول میں، ویڈیو وائرل

مسلمانوں کی تیرھویں صدی کی فتوحات پر بنائے جانے والا ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی ان دنوں جہاں پاکستان میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے وہیں ڈرامہ دیکھنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بھی اس کے واضح اثرات منتقل ہورہے ہیں۔

ایک جانب ڈرامہ ارتغرل غازی دیکھنے کے بعد اب عوام کو جہاں اپنی مسلمانوں کی تاریخ کا اندازہ ہوا، وہیں مسلمانوں کے عروج اور تاریخی فتوحات سے بھی لوگ بہت اچھی طرح ہمکنار ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے سلطنتِ عثمانیہ کی تاریخی روایات کو بھی کسی نہ کسی انداز میں اپنائے جانے کا عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس کی سب سے بڑی مثال کراچی میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب کی ہے جو اس وقت کافی وائرل ہے۔

Image Source: Facebook

پورے ملک میں ارتغرل غازی کی مقبولیت کا اندازہ ہمیں وقتاً فوقتاً مختلف انداز میں نظر آتا رہتا ہے لیکن کراچی میں ہونے والی شادی نے دیکھنے والوں کو سوشل میڈیا پر حیرت میں مبتلا کردیا۔ ارتغرل غازی کا تعلق ترکی کے “کائی” قبیلے سے تھا، جس میں شادی بیاں کا ایک مخصوص انداز دیکھایا گیا تھا، کراچی میں ہونے والی ایک شادی میں بلکل اس طرز کو اپنایا گیا ہے، جہاں دولہے فرحان کے دوست اور کزنز ہاتھوں میں تلوار اور شیلڈ لئے دلہن طہورا اور دولہے فرحان کے سامنے سائیڈوں میں لائن بنا کر کھڑے ہوتے ہیں اور پھر آمنے سامنے سے دلہن اور دولہے کے سامنے آتے ہیں اور تلوار بازی کرتے ہیں۔ جبکہ اس سین کو مزید منفرد اور دلچسپ بنانے کے لئے پیچھے ارتغرل غازی ڈرامے کے میوزک کو مستقل انداز میں چلائے رکھے گیا۔

ساتھ ساتھ دولہے کے دوستوں اور کزنز کی جانب سے ڈرامے کے انداز میں مختلف نعرے لگائے گئے جس میں کہا گیا کہ کیا فرحان اپنی بیوی کو خوش رکھ پائے گا، کیا فرحان نے کسی کا دل دکھایا۔ اس طرح کے مختلف نعرے مزاحیہ انداز میں لگائے جاتے رہے جبکہ دولہے اور دولہن کی گھر کی جانب انٹری کو اس سے بھی زیادہ خوبصورت انداز میں فلمایا گیا جس میں دولہے اور دولہن کو تلواروں کے سائے میں گھر کی جانب بھیجا گیا۔

یقیناً فرحان اور طہورا کی شادی پاکستان میں ہونے والی چند منفرد ترین شادیوں میں سے ایک ہے، جو یقیناً ایک لمبے عرصے تک یاد رکھی جائے گی اور شاید ان کی شادی کی انٹری کی دیکھا دیکھی اور بھی کئی لوگ اس طرز کو اپنائیں، ناصرف اپنائیں بلکہ اس میں اور بھی نیا اضافہ کریں۔

مزید جانئے: مشہور ترکش اداکارہ حلیمہ سلطان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسڈر بنانے پر غور

واضح رہے ارتغرل غازی ایک ترکش پروڈکشن ڈرامہ ہے، جس کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر رواں برس کے یکم سے روزانہ پاکستان ٹیلیوژن پر نشر کیا جارہا ہے۔ ساتھ ساتھ ہی لوگوں میں اس وقت ترکش اداکاروں کی مقبولیت میں بھی بے انتہا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اطلاعات ہیں کہ اس ڈرامے ارتغرل غازی میں ارتغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار ایجن التین درزیتن کل پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، جس پر لوگوں میں کافی جوش و خروش پائی جاتی ہے کیونکہ اس وقت سب کی خواہش ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ فنکار سے ناصرف ملیں بلکہ ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوا سکیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

10 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago