کراچی کی فضا میں اڑان بھرتی نامعلوم چیز فلمبند

فضا میں اڑنے والی اشیا بشمول اڑن طشتری کے بارے میں قصے کہانیاں تو لوگوں نے بہت سنی ہیں تاہم قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹوں نے حال ہی میں دوران پروازایک حیرت انگیز شے فضا میں اڑتی دیکھی جس کو انھوں نے کیمرے کے ذریعے فلمبند کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، پی آئی اے کا جہاز 35000 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا جب جہاز کے کپتان نے سفید رنگ کی دائرے نما عجیب و غریب شے کودیکھا جو جہاز کے اوپر پرواز کر رہی تھی۔ جب اس انجان چیز کے بارے میں جہاز کے عملے کو پتہ چلا تو انھوں نے اس کو فلمبند کرنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں جہاز زمین پر اترنے کے بعد جہاز کے عملے کے علم میں یہ بات آئی کہ اڑان بھرتی عجیب و غریب اشیا اس سے قبل بھی دنیا بھر میں دیکھی جاتی رہی ہیں۔

Source: Instagram

جہاز کے کپتان نے بتایا کہ اس گول شے کے گرد دھاتی دائرہ تھا اور اس شے کے وسط سے سفید روشنی خارج ہو رہی تھی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس بات کا تعین کرنا مشکل ہے کہ وہ شے فضا میں منڈ لارہی تھی یا سست رفتار میں حرکت کر رہی تھی۔

اس واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بلاگراسکاٹ سی وارنگ نے نشاندہی کی کہ پی آئی اے کے پائلٹس نے فضا میں اڑنے والی نامعلوم اشیا کی تحقیق کی تاریخ میں “فو فائٹر” کی سب سے واضع تصویر اتاری ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ غیر انسانی مخلوق جہازوں کا پیچھا کرتی ہے اور انسانی کاروائیوں پر نظر رکھتی ہے۔

یہاں اس عجیب و غریب “فو فائٹر” کی ویڈیو ویکھی جا سکتی ہے جس کو کراچی کی فضاوں میں پی آئی اے کے پائلٹس نے دیکھا

ویڈیو میں  دیکھی جانے والی شے بظاہر کوئی حرکت نہیں کر رہی مگر پی آئی اے کے پائلٹس کا دعوی ہے کہ وہ شے حرکت کر رہی تھی۔ لہذا اس شے کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ وہ منڈلارہی تھی یہ حرکت کر رہی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں ہی جنوری 2019 میں پی آئی اے کے پائلٹس نے فضا میں ایسے ہی نظارے کا ذکر کیا تھا۔ اس وقت جہاز 4300 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور وہ نامعلوم شے جہاز سے 105 فٹ اوپر دیکھی گئی تھی۔ اس واقعے کی اطلاع پائلٹس نے فوری طور پرکراچی میں ایئر ٹریفک کنٹرول کو دی تھی۔  

ذرائع کے مطابق، جہاز کے عملے نے بتایا تھا کہ انھوں نے اڑتی ہوئی چیز فضا میں دیکھی جو ان کے جہاز سے 105 فٹ اوپر تھی۔ اس کا رنگ گہرا بھورا یا کالا تھا اور اس کی ساخت خلائی شٹل کی سی تھی۔

Source: Instagram

 اس بارے میں سول ایوی ایشن کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ اڑان بھرتی عجیب و غریب شے زمین سے کنٹرول کرنے والا ڈراون تھا۔ تاہم سول ایوی ایشن نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی تھی اور ان سے کہا تھا کہ اس علاقے میں سرچ آپریشن کیا جائےمگر تلاشی کے باوجود بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago