سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ نارواسلوک کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں۔ اس حوالے سے یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی کی بجائے روزبہ روز اضافہ ہو رہا ہے، عدم برداشت کی فضاء نے معاشرے میں جرائم لہر پیدا کردی ہے۔ حال ہی میں شہر قائد میں بس کی سیٹ پر بیٹھی خاتون مسافر کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مسافر سیٹ پر بیٹھی ہے اور بس کنڈیکٹر اس سے تلخ کلامی کر رہا ہے، جیسے ہی بس روکی تو کنڈیکٹر نے خاتون کے چہرے پر زور دار تھپڑ رسید کیا۔ خاتون نے اسے دھکیلنے کی کوشش کی مگر کنڈیکٹر کسی شرمندگی کے بغیر بڑی ڈھٹائی سے بس سے باہر آیا، خاتون کو بس سے نیچے اترنے کے اشارے کرتا رہا۔
کنڈیکٹر کی جانب سے خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو اورنگی ٹاؤن میں دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے سامنے آئی ہے۔جس کو سینئر صحافی نعمت خان نے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے سندھ پولیس سے واقعے میں ملوث بس کنڈیکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا جبکہ یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دوسری طرف ، اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا، ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر عمل کرواتے ہوئے ٹریفک ویسٹ کے افسران و ملازمان کو کاروائی کا حکم دیا پولیس حکام نے اسٹاف کے ہمراہ بس نمبر پی ای -5943 کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا ٹریفک پولیس شیر شاہ نے مسافر بس کا چلان کرکے بس تحویل میں لے لی اور بس کنڈیکٹر کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور ہاتھ اٹھانے پر ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
خیال رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین سے ناروا سلوک اور بدتمیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں خواتین میں موٹر سائیکل چلانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، بائیک چلانے سے انہیں اپنے معمولات سرانجام دینے میں سہولت ہوتی ہے خاص طور پر نوکری پیشہ اور کالج ویونی ورسٹی جانیوالی لڑکیاں صبح و شام بسوں اور رکشوں کی بھاگ دوڑ سے بچ جاتی ہیں اور آمد ورفت کے لئے کسی کی محتاج نہیں ہوتیں۔
مزید پڑھیں: سڑک پر چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والے کی چپل سے درگت، ویڈیو وائرل
افسوس یہ ہے کہ ان تمام وجوہات کے باوجود بھی ہمارے سماج اور معاشرتی سوچ میں تبدیلی نہیں آئی ہے اور لڑکیوں کو سڑکوں پر موٹر سائیکل چلانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اکثر مرد حضرات روڈ پر ان لڑکیوں کو چھیڑتے ہیں ، پیچھا کرتے ہیں اور ہراساں بھی کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا کہ جب ایک لڑکی روڈ پر پر بائیک چلا رہی تھی تو بائیک پر سوار تین لڑکے اس کا پیچھا کرنے لگے اور ساتھ ہی اس کی تصویریں بھی کھینچ کر اسے ہراساں کرتے رہے ،اسی دوران گاڑی میں سفر کرنیوالا ایک شخص نے ان لڑکوں کی تصویریں فیس بک کے نامور سماجی پیج پر بھی اپلوڈ کردیں گئیں تاکہ ان لڑکوں کو سبق مل سکے اور وہ آئندہ ایسی حرکت کرنے سے باز رہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…