کراچی میں ڈیلیزا بیکری کی ایک برانچ کے ایک عملے نے گاہک کی درخواست کے مطابق کیک پر ’میری کرسمس‘ لکھنے سے انکار کر دیا، اور دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے انہیں ایسا نہ کرنے کا کہا، جس کے نتیجے میں نامور بیکری کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اس ہی سلسلے میں مشہور ومعروف بیکری پر مذہبی تفریق کا سامنے کرنے والی خاتون صارف کی جانب سے افسوسناک اور حیران کن واقعے کا احوال سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک گروپ میں شئیر کیا۔
خاتون نے لکھا کہ وہ کیک خریدنے کے لیے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان جامع میں واقع ڈیلیزیہ برانچ پر گئی تھیں تاہم، جب اس نے ایک کام کرنے والے ملازم سے اس پر ‘میری کرسمس’ لکھنے کو کہا تو ملازم نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ نہ صرف یہ بلکہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اس سلسلے میں اکچن سے ’آرڈر‘ دیئے گئے ہیں۔
خاتون نے مزید کہا، کہ ’’اگر وہ اقلیتوں اور ان کے مذہب کے خلاف ہیں تو انہیں ان کے تہواروں سے پیسہ بھی نہیں کمانا چاہیے۔‘‘ “ڈیلیزیا سے ان کے غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔”
خاتون کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ پر سوشل میڈیا سخت ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ صارفین نے ڈیلیزیا کی انتظامیہ سے یہ واضح کرنے کا مطالبہ کیا کہ آیا انہوں نے اس پالیسی کو اپنایا ہے یا نہیں۔ یہی نہیں صارفین کی جانب سے خاتون کی پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی آواز سنی جائے۔
بعدازاں ڈیلیزیا بیکری کی جانب سے خاتون سے رابطہ کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ بیکری ملازم کی طرف سے کوئی غلطی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی باور کرایا کہ آرڈر پر ‘میری کرسمس’ نہ لکھنا ان کی پالیسی نہیں ہے۔
اس حوالے سے ڈیلیزیا کی سینئر انتظامیہ نے بھی ڈان امیجز سے اس واقعے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ یہ ایک فرد کا فعل تھا۔ “اس وقت ہم اس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ یہ انفرادی حیثیت میں کیا گیا تھا، یہ کمپنی کی پالیسی نہیں ہے۔ شاید یہ تعلیم اور شعور کی کمی کی وجہ سے کیا گیا ہو کہ ‘میری کرسمس’ کا مطلب ہے کسی کو کرسمس کی مبارکباد دینا، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ کمپنی اس واقعے سے نمٹنے اور اپنا موقف واضح کرنے کے لیے “جلد” سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: بلیک اور بلیسڈ فرائیڈے آخر ہیں کیا؟
دریں اثنا، ایک صارف نے دوسری بیکری میں اسی طرح کے رویے کی نشاندہی کی اور اسکرین شارٹس شئیر کرتے ہوئے کہا کہ “ابھی آنٹی منور بخاری کے عملے کی انتظامیہ کو ایک صارف کو کیک پر میری کرسمس لکھنے سے انکار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔”
“میرے بہنوئی نے اس گاہک کی حمایت کی جو آئسنگ کی درخواست کر رہا تھا۔ انتظامیہ سے بات کرنے کے بجائے، ان سب نے کہا کہ وہ سینئر مینجمنٹ کے مطابق میری کرسمس نہیں لکھ سکتے ہیں اور ہمیں کوئی مسئلہ ہے تو مالکان سے رابطہ کریں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…