خانیوال میں طالبہ کیساتھ چوکیدار کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

کسی نے کیا خوب کہا کہ قیامت ایک روز خود بتائے گی، کہ قیامت آخر کیوں ضروری تھی۔ زمین پر حوا کی بیٹی کے ساتھ ظلم و بربریت کا ایک اور ہولناک واقعہ، جس میں نویں جماعت کی طالبہ کو اسکول کے چوکیدار نے اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق صوبے پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا جنسی زیادتی کا ایک خوفناک واقعہ، جہاں گورنمنٹ ہائی اسکول میں زیر تعلیم طالبہ کو اسکول کے چوکیدار کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Image Source: File

خانیوال میں واقع تھانہ صدر کے علاقے 5 کے ایک گورنمنٹ ہائی اسکول میں نویں کلاس کی طالبہ کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب والد کو محض بیٹی کو لینے کے لئے آنے میں 5 منٹ کی دیری ہوئی تھی۔

متاثرہ طالبہ کے والد حافظ قرآن رمضان کا کہنا تھا کہ میں چھٹی کے بعد 5 منٹ دیر سے بیٹی کو لینے آیا تو چوکیدار نے کہا کہ وہ گھر چلی گی ہے ، لہذا وہ گھر واپس آیا تو اس کی بیٹی نہیں پہنچی تھی، چنانچہ وہ پھر دوبارہ اسکول کی طرف بھاگا اور اسکول کے اندر گیا تو چوکیدار بچی کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا رہا تھا۔

اس موقع پر خبریں زیر گردش ہیں کہ ملزم یعنی چوکیدار ایوب عالم کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، پرنسپل اور علاقہ کے بااثر افراد نے معاملے کو دبانے کے لیے رمضان کو ڈرایا دھمکایا تو وہ ڈر گیا اور معاملے پر خاموشی اختیار کرلی تھی۔

Image Source: File

دوسری جانب اسکول پرنسپل نسرین نے افسوسناک واقعے پر موقف اپنایا کہ اس واقعے کے بعد چوکیدار کو اسکول سے فوراً نکال دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان نے اسکول میں طالبہ سے زیادتی کے معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو کیس کی خود نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر تھانہ صدر کبیروالا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد ملزم چوکیدار ایوب عالم کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اٹک میں تین کمسن طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، جس پر اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر ٹیچر کو نوکری سے برطرف کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری ماڈل اسکول ڈھوک ٹیلے، میانوالہ کے ٹیچر نے مبینہ طور پر تین طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ متاثر ہونیوالی ان طالبات میں سے ایک طلبا جسکی عمر 13 سال ہے کے والد نے ٹیچر کے جرم کو بے نقاب کیا اور بدفعلی پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ علاوہ ازیں ،جب متاثرہ بچی کے والد نے اس واقعے کی شکایت اسکول انتظامیہ سے کی تو دو اور طالبات نے بھی مذکورہ ٹیچر کے خلاف ایسی ہی شکایتیں درج کرائیں تھیں۔

یاد رہے گزشتہ دنوں بدین میں قوت گویائی سے محروم اور دونوں ہاتھوں سے معذور 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ضلع بدین کے کھورواہ شہر کے نواحی گاؤں عمر پسرور میں پیش آیا جہاں بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، بچی بے ہوشی کی حالت میں گھر کے قریب واٹر کورس سے ملی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago