کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

معروف پاکستانی یوٹیوبر نادر علی نے بھارتی کامیڈین کی جانب سے موصول ہونے والی کال اور گفتگو کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ کپل بھائی جلد لاہور آرہے ہیں۔

یوٹیوبر نادر علی نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر بھارتی کامیڈین کی جانب سے موصول ہونے والی کال اور ان سے ہونے والی گفتگو کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ کپل بھائی جلد ہی آپ سے لاہور میں ملاقات ہوگی۔

کال کے آغاز پر کپل شرما نے نادر علی سے حال چال پوچھ کر اُن کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو اتنا پسند کرتا ہوں اور ابھی آپ کا شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا بولتے اور شو کو لے کر چلتے ہیں‘۔

بھارتی کامیڈین نادر علی سے حال احوال دریافت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’میں آپ کو اتنا پسند کرتا ہوں کہ ابھی میں آپ کا ہی شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا شو کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ ہم کبھی ساتھ میں ایک شو کریں جو دبئی میں ہو‘۔

Kapil Sharma Nadir Ali

گفتگو جاری رکھتے ہوئے کپل شرما کہتے ہیں کہ ’میرا تعلق امرتسر سے ہے اور میں جانتا ہوں کہ آپ کا تعلق بھی لاہور سے ہے، میرے دادا اور پڑدادا کا تعلق بھی لاہور سے تھا، میرے بڑا تاؤ، چھوٹے تاؤ، میری بوا سب لاہور سے تھے، میرے والد 1915 میں امرتسر میں پیدا ہوئے، میری بہت سی یادیں لاہور سے جُڑی ہوئی ہیں‘۔

بھارتی کامیڈٰین کا مزید کہنا تھا کہ ’برادر ہم نے کچھ اچھی چیزیں بنائی ہیں اور میری خواہش ہے کہ آپ بھی اُس میں حصہ لو اور مجھے بتاؤ، میں دبئی جب بھی آتا ہوں آپ کو کال کروں گا پھر ہم مل کر ساری چیزیں طے کرلیں گے‘۔

کپل نے کہا کہ ’میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، کسی دن ہم دبئی میں ملتے ہیں‘۔ اس پر نادر علی نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’لازمی کپل بھائی، یہ تو کوئی کہنے کی بات ہی نہیں ہے‘

بھارتی کامیڈین نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کچھ پروجیکٹس پر کام کیا ہے، جب بھی دبئی جائیں گے تو نادر علی سے رابطہ کریں گے اور ساتھ بیٹھ کر ان پرجیکٹس سے متعلق ساری چیزیں طے کریں گے۔۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری پاکستانی اداکار فیروز خان کو دل دے بیٹھی ہیں یہ بات جب وائرل ہوئی 

اس دوران نادر علی کی والدہ نے بھی کپل شرما سے بات کی، گفتگو کے دوران نادر کی والدہ نے کپل شرما کے پروگرام کی تعریف کی اور ان کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں۔

کپل شرما کا شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ 2013 میں شروع ہوا، جس نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا، انہیں بھارت میں ٹی وی کی دنیا میں کامیڈی کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔

دوسری جانب نادر علی یوٹیوبر ہیں جو اپنے یوٹیوب پیچ پر مختلف معروف شخصیات کے ساتھ پوڈکاسٹ کرتے ہیں۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ دی کپل شرما شو سمیت بہت سے  نامور پاکستانی کامیڈین بھارتی شوز میں  شرکت کرچکے ہیں۔البتہ کپل شرما نے ابھی تک کسی  پاکستانی شو میں شرکت نہیں کی۔

Annie Shirazi

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

12 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago