روز مراح روٹین ہم سے بیشتر افراد کو کمر درد کا سامنہ کرنا پڑتا ہے . لیکن کیا آپکو معلوم ہے کے کمر كے درد کا علاج اب ممکن ہے. عام طور پر اس درد کا آغاز پسلیوں کے نیچے سے ہوتا ہے اور یہ کولہے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔شروع میں یہ درد زیادہ شدت اختیار نہیں کرتا، لیکن اگر وقت گزرنے کے ساتھ اس کا علاج یا اس درد کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جائیں تو اس کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ہر فرد میں کمر درد کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں، کچھ افراد کو زیادہ دیر بیٹھنے کی وجہ سے اس درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ بعض افراد کو کئی دوسری بیماریوں کی وجہ سے اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرینِ صحت کے مطابق کمر کے درد کو نظر انداز کرنا کسی صورت ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ یہ ہمارے روزمرہ کے کام اور جسمانی توانائی کو متاثر کرتا ہے، ماہرین اس درد سے نجات کے لئے کیا مشورہ دیتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق اگر اُٹھتے بیٹھتے وقت آپ کو کمر میں درد محسوس ہوتا ہے اور ہڈیوں سے آواز بھی آتی ہے تو جان لیں کہ آپ کو وٹامن ڈی کی شدید کمی ہے اور اس کی وجہ سے کمر درد ہونا ایک عام بات ہے۔اس درد سے مستقل نجات کے لئے کالے تِل کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کرلیں اور روزانہ کم سے کم دو چائے کا چمچ کالے ِتل کا استعمال کریں، اس کے استعمال سے آپ کی کیلشیم کی کمی پوری ہوگی اور جسم سے کیلشیم ضائع نہیں ہوگا اس سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوں گی۔
ماہرینِ صحت کے مطابق کمر درد کے علاج کے لئے میگنیشیم سپلمنٹس کا استعمال سے جسم کے پٹھے پُرسکون رہتے ہیں اور درد میں کمی آتی ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد ہی کوئی اچھا میگنیشیم سپلمنٹ استعمال کیا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن بھر بیٹھے رہ کر کام کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ بنا جھکے بیٹھیں اور بنا کندھوں کو جھکائیں چلیں تاکہ آپ کی کمر کی ہڈی پر زور نہ پڑے اور اس میں درد نہ ہو، ایکٹو رہنے کی کوشش کریں اور اس کے لئے ورزش کو زندگی کا حصہ بنالیں۔
مزید پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں پیدل چلنے کے فائدے کیا ہیں؟
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں ریڑھ کی ہڈی کے امراض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کمر درد کا خطرہ چار فیصد تک بڑھ جاتا ہے، کیوں کہ سگریٹ میں پایا جانے والا نیکوٹین ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو کمزور کردیتا ہے جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ اہم غذائیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔لہٰذا ضروری ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کر کے ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنایا جائے تاکہ کمر درد کے خطرات کم ہوجائیں۔
ماہرین کے مطابق یوگا سمیت زمین پر پیٹ کے بل لیٹ کر کی جانیوالی ورزشیں کمر درد کو کم کرنے میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔پیٹ کے مسلز کو مضبوط بنانے سے کمر کو سپورٹ ملتی ہے جس سے کمر درد کی شدت میں کمی آتی ہے اور اس سے بچاؤ بھی آسان ہوجاتا ہے۔
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…
نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…
پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…
دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…
بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…