جہیز کے حوالے سے پاکستانیوں کی کیا رائے ہے؟ جانئے حیران کن حقائق

مشرقی معاشرے خاص کر برصغیر میں شادی کے موقع پر خواتین کو چہیز دینے کا عام سا رواج ہے، اگر کوئی جہیز نہ دے یا نہ لیں تو ایک وہاں یہ ایک حیرت اور منفرد بعد سمجھی جاتی ہے۔ جبکہ جہیز کی اگر مالیت کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کا کوئی نصاب طے شدہ نہیں، کہیں ہزاروں روپے کا دیا جاتا، تو کہیں لاکھوں کا تو کہیں بات کروڑوں تک بھی جاتی ہے۔ اس کو محض یہ سمجھ لیں کہ یہ ہمارے معاشرے میں افسوس کے ساتھ لڑکی کے گھر والوں پر یہ ایک زبردستی کا دباؤ ہے۔ البتہ اسلامی معاشرے میں اس کی ناصرف کھل کر مخالفت ہے بلکہ شادیوں کے عمل سادہ اور آسان رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لہذا اس صورتحال پر معاشرے میں ہمیشہ سے ایک بحث کا سلسلہ جاری رہا ہے کہ کس طرح جہیز کو معاشرے سے ختم کیا جائے، یا اس روایت کو ہونا چاہئے یا نہیں ہونا چاہئے۔

Image Source: Dailytimes.com.pk

لہذا اس روایت کے حوالے سے پاکستان میں پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے ایک سروے کیا گیا، جس میں تقریب 2 ہزار کے قریب لوگوں سے شادی میں جہیز دینے کے حوالے سے رائے لی گئی، جس کے نتائج کو اگر حیران کن کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پلس کنسلٹنٹ کی جاری کردہ سروے رپورٹ سے یہ بات واضح ہوئی کہ ملک میں 61 فیصد تک پاکستانی شادیوں میں جہیز دینے کی حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے حکومت سے اجازت بھی مانگ لی ہے۔ اس دوران 36 فیصد لوگوں نے شادیوں جہیز دینے اور لینے کی مخالفت کی جبکہ 3 فیصد لوگوں نے اس سوال پر کسی قسم کی رائے دینے سے اجتناب کیا۔

Image Source: pakistantoday.com.pk

جبکہ اس سروے رپورٹ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں کئی اور بھی اہم حقائق سامنے آئے، جیسے اس سروے میں شامل 73 فیصد خواتین نے جہیز کے حق میں آواز بلند کی، البتہ اس کے مدمقابل محض 24 فیصد ہی خواتین نے جہیز کی مخالفت کی جبکہ 3 فیصد خواتین کوئی رائے نہیں دی۔

دوسری جانب اگر مردوں کے حوالے سے بات کی جائے تو 59 فیصد مردوں نے جہیز کی حمایت کی جوکہ خواتین کے اعداد وشمار سے تقریباً 14 فیصد کم ہے۔ اس دوران جہیز کی مخالفت کرنے والوں مردوں کی تعداد بھی خواتین سے زیادہ رہی یعنی 38 فیصد مردوں نے جہیز کی مخالفت کی۔ جبکہ 3 فیصد نے کسی بھی قسم کی رائے سے اجتناب کیا۔

اس سروے میں کئے گئے دوسرے سوال میں شادی میں جہیز کی اہمیت سے متعلق سوال پوچھا گیا، جس پر 56 فیصد پاکستانیوں نے اس کو ضروری قرار دیا جبکہ 39 فیصد نے اسے غیر اہم قرار دیا۔ 5 فیصد لوگوں نے اس سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے وفاقی حکومت کی جانب سے جہیز پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے قانون سازی پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس قانونی میں دولہے کا خاندان مہنگا فرنیچر، گاڑیاں، زمین، جائیداد یا زیورات کا مطالبہ نہیں کر سکے گا۔ تاہم اس حوالے سے حتمی کسی قسم کا کوئی مسودہ سامنے نہیں لایا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

5 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago