جوانی میں نہ سہی بڑھاپے میں ایک ہوگئے

قصور کے علاقے چونیاں کے رہائشی عطر خان نے 86 سال کی عمر میں اپنی بچپن کی محبت 65 سالہ نذیراں بی بی سے محبت کی انوکھی داستان رقم کردی اور نکاح کرکے زندگی بھر ان کا ساتھ نبھانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

بچپن، جوانی اور بڑھاپے۔ ایک طویل انتظار کے بعد دونوں بزرگوں کی محبت جیت گئی اور بالآخر دونوں ایک ہوگئے۔ شادی کے موقع پرنوبیاہتا بزرگ جوڑے کی خوشی قابل دید تھی۔ اس تقریب میں خاندان کے افراد کے علاوہ اہل محلہ نے بھی شرکت کی۔

Image Source: Urdupoint

خبر رساں ادارے اردو پوائنٹ نے اس معمر جوڑے کا خصوصی انٹرویو کیا۔ جب اس جوڑے سے اس عمر میں شادی کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں اولاد نے ٹھکرا دیا جس کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ عطر خان کے چار بچے ہیں اور ان کی پہلی بیوی 6 سال قبل انتقال کر گئی تھی جب کہ نذیراں بی بی کا پہلا شوہر 9 سال پہلے وفات پا گیا تھا اور ان کے 6 بچے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون عطر خان کی بچپن کی محبت ہیں۔ عطر خان کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں والدین کے رضامند نہ ہونے کی وجہ سے پسند کی شادی نہ کر پائے تھے۔ لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ اللہ نے ان دونوں کا ملاپ بڑھاپے میں لکھا ہوا ہے اور کئی سال گزرنے کے بعد وہ اپنی پہلی محبت نذیراں بی بی کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Image Source: Urdupoint

اس معمر جوڑے کی شادی کی رسومات دھوم دھام سے ادا کی گئیں اور ولیمہ میں دونوں خاندانوں کے رشتے داروں نے بھرپور شرکت کی۔ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سب نے معمر جوڑے کے جذباتی مناظر بھی دیکھے۔

اس معمر جوڑے کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں کا مل جلا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس شادی پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ آخر جوڑے نے اس عمر میں شادی کیوں کی؟

دراصل ہمارے معاشرے میں دوسری شادی خاص طور پر زیادہ عمر میں شادی کرنےکو برا سمجھا جاتا ہے بلکہ بڑھاپے میں شادی کرنے والوں کو تو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم کئی صارفین کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

Story Courtesy: Urdu Point

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago