شعیب اختر پی ایس ایل کے سیزن 6 کے ترانے پر برس پڑے

پاکستان سپر لیگ کا شمار آج دنیا کی چند مقبول ترین کرکٹ لیگز میں ہوتا پے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو پی ایس ایل کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ کیونکہ ایک جانب شائقین کرکٹ کو جہاں معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہیں وہیں ہر سال آنے والا پی ایس ایل کا خوبصورت ترانہ مداحوں کے لئے اپنی ایک الگ دلچسپی رکھتا ہے، جس شائقین کو بہت بےصبری سے انتظار رہتا ہے۔

اگرچہ حال ہی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آفیشل انتھم / ترانہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ، اس ترانے کو پہلے دن سے ہی تنقید کا سامنا ہے، مداحوں اور شائقین نے پی ایس ایل ترانے کو مایوسی کن قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اب یہ تنقید محض عام عوام تک ہی محدود نہیں رہی ہے بلکہ دنیا تیز ترین باؤلر شعیب اختر کی جانب سے بھی اسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Image Source: Facebook

جوں ہی یہ پی ایس ایل سیزن 6 کا ترانہ ہوشل میڈیا پر وائرل ہوا عوام کی جانب سے اسے کڑی تنقید کا نشان بنایا، کسی نے ترانے لفظوں پر اعتراض کیا، تو کسی نے ویڈیو پر تنقید کی، تو کسی نے کہا 3 الگ الگ کے طرز کے گلوکاروں کو شامل کرکے اسے مکس پلیٹ بنایا گیا ہے۔

اس ترانے پر جہاں عام عوام نے اعتراض کیا وہیں سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے نئے ترانے پر اظہار ناپسندیدگی کی۔ اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنی حالیہ یوٹیوب ویڈیو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں میں لیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے پاس کوئی بھی چیز کو بہتر کرنے کی اہلیت کا بہت فقدان ہے۔

شعیب اختر کے مطابق اگر پی ایس ایل کے دس برے ترین گانوں کی فہرست تیار کی جائے تو یقیناً یہ اس میں سب سے برا گانا ہوگا، شعیب اختر نے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو کچھ شرم بھی ہے؟

شعیب اختر اس دوران مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ جب سے میرے بچوں نے یہ ترانہ سنا ہے، وہ مجھ سے ناراض ہوگئے ہیں اور وہ ان سے بات بھی نہیں کررہے ہیں، اس دوران انہوں نے مزاق میں کہا کہ وہ پی سی بی پر کیس کریں گے کہ انہوں اتنا بیکار گانا بنایا ہے۔

اس موقع سابق فاسٹ باؤلر نے گلوکاروں پر تنقید کرنے سے اجتناب کیا، ان کا ماننا ہے کہ گلوکاروں نے اپنی ذمہ داریوں کو اپنے کام کے مطابق سرانجام دیا ہے۔

Image Source: Instagram

اس دوران پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے ترانے میں گلوکاری کرنے والی لیجنڈری گلوکارہ نسیبو لال کا کہنا ہے کہ انہیں پی ایس ایل کا ترانہ گانے پر بےحد خوشی ہے، انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ گرویو میرا اتنا سپرہٹ سانگ بن جائے گا۔

معروف گلوکارہ نسیبو لال کا کہنا تھا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ اس گانے کو اتنی مقبولیت ملے گی، یہ سب کامیابی اللہ کی طرف سے ہے، انہوں اس بات کا اعتراف کیا کہ جب پی سی بی نے انہیں پی ایس ایل۔کا ترانہ گانے کی درخواست دی، تو انہیں بہت خوشی ہوئی، کیونکہ اس سے قبل انہیں ایسی آفر اس سے پہلے کبھی نہیں دی گئی تھی۔

نسیبو لال کے مطابق وہ ابتداء میں خوفزدہ تھیں کہ گانا ناکام ہوجائے گا۔ “مجھے بہت ڈر تھا کہ لوگ اسے پسند نہیں کریں گے لیکن انھوں نے اسے پسند کیا اور میں بہت شکر گزار ہوں۔” اپنی نم آنکھوں سے انہوں شکریہ ادا کیا انہیں ان کی وکل آواز کی بنیاد پر گانے پر انہیں شامل کیا گیا، جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

واضح رہے جب سے پی ایس ایل سیزن 6 کا ترانہ ریلیز کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اسے بےحد تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس سے متعلق میمز شئیر کی جا رہی ہیں، لوگ پرانے ترانے کو بےحد یاد کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

7 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago