سنئیر ایکٹر سلمٰی ظفر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میںں انہوں نے جویریہ سعود پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ کام کروا کر معاوضہ نہیں دیتیں اور اب تک جویریہ نے ان کے ایک کروڑ روپے ادا نہیں کئے ہیں۔
اس معاملے پر جویریہ سعود نے بھی اپناموقف بیان کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ سلمٰی ظفر نے ہمارے ساتھ کئی سال تک کام کیا ہے، اگر ہم انہیں پیسے نہیں ادا کررہے تھے تو انہیں پہلے مہینے ہی کام چھوڑ دینا چاہئیے تھا، انہوں نے سات سال تک ہمارے ساتھ کیوں کام کیا؟ ہمارے ہر پراجیکٹ میں وہ آخر تک ہمارے ساتھ ہی رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان کے پیسے بہت پہلے ہی کلیئر کرچکے ہیں پتا نہیں یہ کون سا حساب لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں، اچانک ان کو کیا یاد آیا ہے۔ اگر ہم نے ان کے پیسے ادا نہ کئے ہوتے تو ہم اتنے سکون سے زندگی نہ گزار رہے ہوتے۔
جویریہ نے کہا کہ سلمٰی ظفرنے کچھ ماہ قبل مجھ سے ایک کاروبار میں شراکت داری کے لئے کہا تھا جس میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں تھی، ان کے بےحد اصرار پر بھی جب میں نے منع کیا تو وہ بُرامان گئیں اور اب ان کی یہ ویڈیو سامنے آگئی۔ جس میں انہوں نے پیسوں پر صرف دو منٹ بات کی ہے باقی تو کردار کشی اور الزام تراشی ہی کی ہے۔
جویریہ نے یہ بھی کہا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگاﺅں یا بدتمیزی کروں اور ویڈیو میں وہ جن لڑکوں کی بات کر رہی ہیں وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، حالانکہ ہم ایک سال سے کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں اور ان کو اجازت بھی دی ہو ئی ہے کہ اگر باہر سے کوئی کام ملے تو کر لینا۔
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…