Categories: صحتکھانے

جاپانی پھل املوک کھانے میں مزیدار اور فوائد بےشمار

نارنجی رنگ کا جاپانی پھل “املوک “دیکھنے میں بہت خوش نما نظر آتا ہے اور اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہوتی ہے لیکن اس کی رنگت ٹماٹر سے مختلف ہوتی ہے۔ انگلش میں اس پھل کو پرسیمن کہا جاتا ہے۔
اس پھل کے ذائقے کی بات کریں تو یہ کھانے میں ترش اور مزیدار ہوتا ہے۔ اس کا گودا نہایت نرم ہوتا ہے، چاہیں چمچ سے اس کا صرف گودا کھائیں یا اسے چھلکے سمیت کھائیں دونوں ہی صورتوں میں یہ نہایت فائدے مند ہے۔

پاکستان میں اس کو جاپان سے درآمد کیا گیا ہے اسی لئے اس پھل کو زیادہ تر لوگ جاپانی پھل کہتے ہیں۔ یہ پھل موسم سرما کی سوغات ہے اور اسے اب پاکستان کے کچھ علاقوں میں بڑی کامیابی سے کاشت کیا جارہا ہے جن میں کشمیر اور سوات کے علاقے بھی شامل ہیں۔


املوک گرم مزاج پھل ہے اس لئے اس کو اعتدال میں کھانا چاہئیے۔ اس کا ذائقہ تھوڑا ترش ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگ اسے کھانا پسند نہیں کرتے ہیں۔ لیکن قدرت کے اس خاص پھل کو ضائع نہ کریں، بلکہ اپنی غذا میں شامل کریں۔کیونکہ املوک ایک ایسا پھل ہے جس کے فائدے ہی فائدہ ہیں۔ اس پھل میں وافر مقدار میں وٹامن اے،بی اور ای ،کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔

املوک کے فوائد کی بات کریں تو یہ قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں۔ یہ معدے کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔ اس میں فائبر موجود ہے جو نظام ہاضمہ کو بہتر رکھتا ہے۔جاپانی پھل میں موجود مختلف غذائی اجزاء دل کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ یہ بلڈ پریشر اور شوگر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق یہ پھل برین ٹیومر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ہے اور اپینڈکس کے مریضوں کے لئے بھی اسکا کھانا مفید ہے۔

املوک ذائقے میں ترش ہوتا ہے لیکن گلے کی سوزش اور خراش میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔یہ پٹھوں کی اکڑن اور کمر درد میں مفید ہے۔ یہ کمزور بینائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو بھی ختم کرتا ہے۔ اس کا روزمرہ استعمال قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔ کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے لئے یہ پھل بہترین ٹانک کا کام دیتا ہے۔

مزید یہ کہ اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن اور ڈھلتی عمر سے پریشان ہیں تو ان مسائل سے نمٹنے کے لئے یہ پھل اپنی غذا میں شامل کرلیں کیونکہ اس کے چھلکے میں قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت ہوتی ہے جبکہ اس کا استعمال وزن میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago