ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور اہلیہ طوبی عامر خطرناک حملے کی زد میں

پاکستان کے مشہور و معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت سے پاکستان میں آج کون نہیں واقف ہیں، جہاں ایک طرف شہرت سے بھرپور میڈیا کیرئیر ہے وہیں اس عرصے میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور تنازعات کا بھی آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے یوں تو پاکستانی میڈیا میں رمضان ٹرانسمیشن سے شہرت حاصل کی یا یوں کہئے کہ پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کا فلسفہ دینے والے عامر لیاقت حسین ہیں، ساتھ ہی عملی سیاسی میدان میں بھی کافی فعال نظر آئے ہیں۔ ماضی میں وفاقی وزیر جبکہ موجودہ وقتوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔

اس تمام تر کامیابیوں کے باوجود ڈاکٹر عامر لیاقت مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہتے ہیں، ایسا ہی کچھ آج بھی لیکن اس بار خبر منفی نہیں بلکہ فکرمندی والی ہے، کیونکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ طوبی عامر کورونا وائرس کے شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے اور اپنی اہلیہ سیدہ طوبی عامر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ” ہم لوگ حملے کی زد میں ہیں” ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت ھیش ٹیگ کوڈ 19 کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنی جاری کردہ پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بیماری اور صحت کے حوالے سے قرآن مجید کی آیت بھی تحریر کی، جس ترجمہ ہے کہ ” اور جب میں بیمار ہوتا ہوں، تو اللہ تعالیٰ مجھے شفاء دیتا ہے”. ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آج ان کا کورونا وائرس کا دوسرا روز ہے، اس دوران ادرک، گارلک، کلونجی، لونگ، دار چینی اور کالی مرچ کافی مددگار ہیں، اس دوران انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

دوسری جانب معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبی عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے خاوند عامر لیاقت حسین اور اپنے کورونا وائرس میں مبتلہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے گھر میں قرنطینہ کیا ہوا، اس دوران انہوں نے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی۔

واضح رہے پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، ملک بھر میں اچانک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ایک شہریوں کو ماسک لاگنے کی سختی سے ہدایت کر رکھی ہے۔ جبکہ اگر دیگر میڈیا شخصیات کے حوالے سے بات کی جائے تو اس سے قبل پاکستان میں کئی بڑے نام جن میں گلو کار ابرالحق، ندا یاسر، یاسر نواز، گلوکار سلمان احمد، شہراذ رائے، رحیم شاہ سمیت کورونا وائرس کو کامیابی کے ساتھ شخصت دے چکے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago