ٹک ٹاکر جنت مرزا نے وقار ذکاء کو منافق قرار دے دیا

پاکستان کی مشہور و معروف اور سب سے زیادہ ٹک ٹاک فالورز رکھنے والی جنت مرزا سے شاہد ہی کوئی انٹرنیٹ صارفین ہو جو ان سے واقف نہ ہو، انہوں نے نہایت ہی کم وقت کے عرصے میں ناصرف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن سے اپنی ایک الگ اور منفرد پہچان بنائی ہے بلکہ اپنے اندر کے ٹیلنٹ سے کا بھی خوب لوہا منوایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج جنت مرزا اداکاری اور موڈلنگ کی کافی آفرز ہیں۔

اگرچہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک مواد کے حوالے سے بات کی جائے تو ان کا بیشتر مواد مزاحیہ ویڈیوز، سلو موشن ٹرانسفار میشنز، بولی ووڈ فلمی ڈائلاگز وغیرہ شامل ہیں، جسے عوام کی جانب بےانتہا پسند کیا گیا اور کم وقت کے عرصے میں جنت مرزا نے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھوا۔

تاہم ان دنوں پاکستان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہے، جبکہ ٹک ٹاک پر پابندی کی وجہ مناسب اور غیراخلاقی مواد بتایا گیا ہے، ایک جانب ٹک ٹاک کمیونٹی ہے، جسے ناصرف پابندی پر شدید تحفظات بلکہ ان کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس ایپلیکیشن کو بحال کیا جائے۔

دوسری جانب ایک وہ طبقہ ہے جس نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے، ان کا خیال ہے کہ ٹک ٹاک معاشرے میں کئی برائیوں کی وجہ بن کر سامنے آرہا ہے، انہی تنقید کرنے والوں میں ایک نام معروف ٹی وی میزبان وقار ذکاء کا ہے، جن کی جانب سے ان دنوں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز کے مواد اور ان کے بنانے والوں پر شدید تنقید اور سخت لفظوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ وقار ذکاء کے مطابق ٹک ٹاکرز عوام کے ذہنوں میں گندگی بھر رہے ہیں۔ اس دوران ان کی جانب سے معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور ان کے ویڈیو مواد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس تنقید پر ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے وقار ذکاء کو “انکل جی” کہہ کر مخاطب کیا اور اپنے خلاف کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہیں جہاں ہیپوکریٹ (منافق) کہا وہیں جنت مرزا نے وقار ذکاء کے مواد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا آپ نے ویوز اور ریٹنگ کے لئے کیا کچھ نہیں کیا، سب کو آج وقار ذکاء اور ان کے مواد کے متعلق علم ہے کہ وہ فحاشی اور ناشائستگی پر مبنی ہوتا ہے۔

یہی نہیں جنت مرزا نے وقار ذکاء کے لائیو سیشن کے مواد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس میں کس طرح کے الفاظ اور جملے استعمال کئے جاتے جبکہ ان کی اسناپ چیٹ ویڈیوز اور ان کے دیئے جانے والے ڈئیرز پر بھی تنقید کی اور بتایا کہ سب واقف ہیں۔ جبکہ اس دوران ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے وقار ذکاء سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ” انکل پہلے اپنے یوٹیوب چینل سے تمام ویلگر ( بے ڈھنگی) ویڈیوز تع ہٹائیں اور پھر کسی دوسرے پر تنقید کریں”.

Image Source: Twitter

اگرچہ اگر دنوں اسٹار کی باتوں کو موازنہ کیا جائے تو حقیقتاً اس میں کوئی شک نہیں ماضی میں یہی سب کچھ وقار ذکاء کرچکے ہیں جو آج ٹک ٹاک اسٹارز اپنی ویڈیوز پر ویوز لانے کے لئے کرتے ہیں۔ البتہ پہلو یہ بھی ہے کہ اگر ماضی میں کسی نے غلط کیا تو آج کرنے والوں کا کام بھی غلط ہی تصور کیا جائے گا۔ لہٰذا سہی اور غلط کا فیصلہ کرنے بجائے دونوں فنکاروں کو عوام کی اچھی تفریح فراہم کرنے کے لئے کچھ موثر کام کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت زیادہ مسئلہ صرف درست سمت کا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 day ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

5 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago