اتنی جلدی نکاح کرکے مایا علی سمیت لڑکیوں کا دل کیوں توڑ دیا؟ مداح کا حارث رؤف سے سوال

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے حالیہ دنوں میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی، ان کے داماد شاہین آفریدی سمیت ساتھی کرکٹرز، دوست اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

حارث رؤف کے نکاح کی تصاویر دیکھنے کے باوجود بھی مداح ان کے اور ان کی اہلیہ کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے خواہشمند ہیں۔ تاہم نکاح کے بعد پہلی بار فاسٹ بولر جلد نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے والے ہیں، جس کے کچھ کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ان میں سے ایک کلپ میں مداح ان سے سوال پوچھتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ میچ تو بہت سے جیتے ہیں لیکن بھابھی (مزنا مسعود ملک) کا دل کیسے جیتا؟جواب میں کرکٹر مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘یہ قدرت کا نظام ہے، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میرا بھی ایسے ہی بن گیا’۔

Image Source: Instagram

پھر سوال کرتا ہے کہ ہمیں بھی کچھ ٹپس دیں جس پر حارث نے قدرے سنجیدہ انداز میں کہا ‘یہ اسکیم ایسی نہیں ہوتی کہ دربار دربار جاکر بیٹھو’۔

ایک اور خاتون مداح فاسٹ بولر سے پوچھتی ہیں کہ ‘اتنی جلدی نکاح کرکے اداکارہ مایا علی سمیت تمام لڑکیوں کا دل کیوں توڑ دیا؟’حارث نے ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘میں ایک ہی کے ساتھ کرسکتا ہوں اور وہ میں نے کرلی ہے، اب آپ اپنا دل جوڑیں، کہیں اور جوڑ لیں اپنا دل’۔واضح رہے کہ حارث رؤف اپنے کئی انٹرویوز میں کہہ چکے ہیں کہ مایا علی ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور اگر انہیں کسی اداکارہ کے ہمراہ ڈنر پر جانے کا موقع ملا تو وہ مایا ہوں گی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے نکاح پر دلہن کی تیاری سے لیکر فوٹو شوٹ تک ہر لمحے کے خوب چرچے رہے، اور کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں ایسی ہی ایک ویڈیو میں جب فوٹو گرافر کے مطالبے پر حارث رؤف کی اہلیہ اپنے شوہر کو پوز سمجھانے کی کوشش کرتی ہیں تو قومی کرکٹر ان کے آگے ہاتھ جوڑ دیتے ہیں کہ مجھے معاف کردو۔ جبکہ ایک ویڈیو میں مزنا ملک کی مہندی میں حارث کے نام کے ابتدائی حروف اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھی ہوئی نظر آئی جس کو صارفین نے بہت پسند کی۔

نکاح کی ان ویڈیوزپر جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تبصرے اور مبارکبادیں شیئر کی گئیں وہیں ان کے دوست اور ساتھی کرکٹرز نے بھی انہں سوشل میڈیا پر نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے خوب ستایا اور اپنے اپنے انداز میں مشورے بھی دئیے۔ مزید برآں، نکاح کی مناسبت سے اس جوڑی نے سفید رنگ کے شیڈز  کے ساتھ تیار عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا۔اس موقع پر دلہن نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago