اسرائیل کو تسلیم کرنے پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے پر غور نہیں کیا جائے گا ۔ اس مسئلہ پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ جب تک فلسطینی عوام کے لئے اطمینان بخش حل نہیں نکالا جاتا ، اس وقت تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

بھارتی دہشت گردی کا موتوڑ جواب دیتے ہوئے، دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی اداروں پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو ایک آلہ کے طور پر استعمال کرنے سے بھارت کو باز رکھا جائے ۔

Image Source: Twitter

ان کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو بھارت پر زور دینا چاہئے کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے لئے جو انفراسٹرکچر قائم کیا ہے اسے ختم کرے۔ بھارت کو پاکستان کے خلاف اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے دوسرے ممالک کی سرزمین کا استعمال روکنا ہوگا۔

دفتر خارجہ نے امریکہ کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے حصول کیلئے شراکت داری جاری رکھے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ ساختی مذاکرات کی بحالی کا بھی خیرمقدم کرے گا۔

دفتر خارجہ نے امید کا اظہار کیا کہ امریکی انتظامیہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ وہ دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

Image Source: Xinhua

دفتر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پی ای سی) خطے کی تبدیلی اور ترقی کا منصوبہ ہے، یہ پاکستان کی معیشت، قومی ترقی اور علاقائی ترقی میں مثبت کردار ادا کررہا ہے۔

وزیراعظم اور چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی ملاقات میں اس منصوبے کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو ایک اعلی معیار منصوبے کے طور پر سی پی ای سی کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم سی پی ای سی کو مزید وسعت دینے اور اسے علاقائی رابطے اور خوشحالی کے لئے مرکز بنانے پر چین کے ساتھ مشاورت کررہے رہیں ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم تیسرے ممالک کو سی پیک کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago