نہ مہنگی گھڑی ، نہ گاڑی اور نہ گھر دولہا کو اسلامی کا انوکھا تحفہ

اکثر گھرانوں میں شادی بیاہ کے موقعے پر سلامی کے طور پر دولہا کو بھاری بھرکم تحائف سے نوازا جاتا ہے جیسے کہ کیش ، مہنگی گھڑی ،گھر ، گاڑی اور موٹر سائیکل لڑکی کے گھر والے دولہا کو تحفے میں دیتے ہیں ۔لیکن اس بار ایک ساس نے اپنے داماد کے لئے الگ ہی سلامی کا انتخاب کیا جو نہ تو اس سے پہلے کبھی سنا اور نہ ہی دیکھا، وہ سلامی کیا ہے اب بھی جان کر حیران ہوجائیں گے کیونکہ ان ساسو ماں نے اپنے داماد کو بطور تحفہ AK -47 رائفل دی ہے ۔۔جی آپ نے بالکل صحیح پڑھا!!


شادیوں میں ہوائی فائرنگ کا تو سنا تھا لیکن ساس کی طرف سے تحفے میں رائفل دینے کا یہ پہلا اور انوکھا واقعہ ہے ۔ دبنگ ساس کی ٹوٹئر پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور شیئر ہونے کے چند سیکنڈ بعد ہی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ساس شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج پر بیٹھے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دے کر اپنے داماد کو ‏اے کے – 47 رائفل پیش کرتی ہیں ۔یہاں تعجب کی بات یہ ہے کہ کیا ان ساس صاحبہ کو کوئی مہنگی گھڑی ،یا گاڑی وغیرہ اپنے داماد کے شایان شان نہیں لگی جو انہوں نے کلاشنکوف کا تحفہ منتخب کرلیا۔

Image Source: Twitter

اس ویڈیو کی اہم بات یہ بھی ہے کہ ساس کی طرف سے یہ انوکھا گفٹ ملنے پر دولہا نے کسی بھی قسم کے کسی خاص ردعمل کا اظہار ہی نہیں کیا، دولہا یہ تحفہ لینے کے لئے فرمانبرداری سے اپنی نشست سے کھڑا ہوا اور اپنی ساس سے تحفہ وصول کرلیا۔ یہاں تک کہ شادی میں شریک مہمان بھی رائفل ملنے پر حیرت زدہ نہیں ہوئے بس شور کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تحفے میں کلاشنکوف دینا اور لینا اس خاندان کی روایات میں سے ہے اور اگر یہ ان کی روایت ہے تو اس پر انہیں سنجیدگی سے غور کرنا چاہئیے ۔حفاظت کے طور پر لائسنس شدہ ہتھیار اپنے پاس رکھنا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن تحائف کے طور پر ان کی خرید وفروخت معاشرے میں منفی رجحان کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے کیونکہ ہتھیار کوئی کھیلنے اور دل بہلانے کی چیز تو ہے نہیں۔

اس ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ صارفین اس تحفے پر خوش دیکھائی دیتے ہیں تو اکثر ناخوش ہیں اور تنقید بھی کر رہے ہیں ۔ لوگوں کا خیال ہے کہ خوشی کے موقعے پر ایسے تحائف نہیں دینا چاہئیں جبکہ کئی لوگوں نے تو اس تحفے کو شادی کے لئے بدترین تحفہ بھی قراردیا ہے۔

اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل ایک دلہن کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں نوبیاہتا دلہن عروسی لباس میں بغیر کسی خوف وہچکچاہٹ کے پسٹل سے ہوائی فائرنگ کرتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں خوشی منانے میں ہتھیار کا کھلے عام استعمال سمجھ سے بالاتر ہے۔ محض تفریح اور دوسروں پر رعب ڈالنے کے لئے ہتھیار سے کھیلنا یا انہیں جمع کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟؟ جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں اس میں ہتھیاروں کا یوں بے دریغ استعمال ہرگز قابل قبول نہیں کیونکہ نہ تو یہ کوئی تفریح کا سامان ہے اور نہ دل بہلانے کی کوئی چیز ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago