Iqra Aziz Second Baby , Is Iqra Aziz pregnant again?
پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ہدایتکار و پروڈیوسر وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اس تقریب کی چند تصاویر یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جوڑی نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے جس میں دونوں کو ایک خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ تصاویر سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اقرا عزیز اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔
یاسر حسین کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اقراء عزیز حاملہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: درفشان نے پسند کی شادی کے نقصانات بتادیئے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ تصاویر میں اقرا عزیز اپنے پوز سے مداحوں کو اشارہ دے رہی ہیں کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں، تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے اقرا عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یاسر حسین نے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ انشااللہ! اُن کے ہاں بہت جلد دوسرے بچے کی پیدائش ہوگی۔
تاہم اب یاسر حسین نے تمام باتوں کو جھٹلا کر عوام سے کہا ہے کہااللہ کا حکم ہو گا تو جلد ہو جائے گا ابھی نہیں ہو رہا بھائی آرام کریں
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…