اداکار حسان احمد اور اداکارہ سونیتا مارشل کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا، دونوں فنکاروں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ایک دہانی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، دونوں ایک کامیاب زندگی بسر کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ناصرف شوبز میں بلکہ عوام میں اس جوڑی کو بےحد پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں اس خوبصورت جوڑے کو اداکار احسن خان نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے شو میں بطور مہمان مدعو کیا ، جہاں دونوں اپنی شادی اور محبت کے حوالے سے اپنی خوبصورت یادیں مداحوں سے شئیر کیں۔ حسان احمد سے دوران انٹرویو سوال پوچھا گیا کہ وہ اداکارہ سنیتا مارشل سے کس طرح ملے، تو اداکار نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بےانتہاء پسند تھیں، لہذا انہوں نے ان سے بات کرنے کے لئے میسجز کئے، لیکن سالوں تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا لیکن یہ ان کا ماننا ہے کہ اگر آپ کو کچھ چاہئے تو آپ کو اس کے لئے ضدی ہونا پڑھتا ہے۔
اس موقع پر سنیتا مارشل نے بتایا کہ وہ ایک محتاط اور کم میل جول رکھنے والی خاتون ہے، ہر کسی سے بات چیت نہیں کرتی ہیں، لہذا اداکار حسان آحمد نے انہیں میسجز کئے تو وہ پہلے تو حیران ہوئیں اور سوچنے لگیں یہ کوئی مذاق تو نہیں ہے جو عموماً ماڈلز کے ساتھ ہوتا ہے۔ لیکن شاید میرا خیال ہے کہ ہمارے شادی تقدیر میں لکھی تھی، میں نے حسان کے میسجز کے جوابات دیئے اور ہماری کچھ باتیں ہوئیں اور آج ہم یہاں پر موجود ہیں۔
اداکارہ سنیتا مارشل کے مطابق ہمارا رشتہ اتنا آسان نہیں تھا جتنا ہم سمجھ رہے تھے، جس کی وجہ ہمارا مذہبی عقائد تھے۔
اداکار حسان احمد کے مطابق میں نے اس معاملے کو حل کرکے آگے بڑھانے کی کوششیں شروع کیں تاہم سنیتا کے گھر والوں کی جانب سے صاف طور پر انکار کردیا گیا تھا اور پھر اچانک سنیتا کچھ عرصے کے لئے انگلینڈ چلی گئیں تھیں اور سنیتا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں رکھا گیا تھا بعدازاں سنیتا کچھ ماہ بعد واپسی آئیں اور انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ نہیں رہے سکتے ہیں اور آگے معاملات شاید آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
اداکار حسان احمد کا مزید کہنا تھا کہ ان کے گھر والوں کی طرف سے بھی اس رشتے کو لیکر کافی اختلافات تھے لیکن ان کے والد کی جانب سے انہیں ہمیشہ سے سپورٹ کیا گیا اگرچہ والدہ مذہبی عقائد کو لیکر کافی فکرمند تھیں، آگے کیا ہوگا، بچوں کا کیا ہوگا وغیرہ وغیرہ۔ لیکن پھر بلاآخر 5 سالہ مسلسل جدوجہد کے مطابق مقصد پورا پوا اور ہم ہنسی خوشی رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔
میزبان احسن خان کی جانب سے بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ سنیتا مارشل اور اداکار حسان احمد نے بتایا کہ ہم نے ابتداء میں ہی طے کرلیا تھا کہ بچے جس طرف جانا چاہئے ، یہ ان کی مرضی ہوگی اور آج ہمارے بچے مسلمان ہیں، ان کا تمام اسلام کی طرف ہے، وہ نماز پڑھتے ہیں، قرآن شریف پڑھتے ہیں۔ اگرچے میرے گھر میں کرسمس کے ڈنر وغیرہ ہوتے ہیں، وہ ان میں میرے ساتھ جاتے ہیں۔
اس حوالے سے اداکار حسان احمد اور اداکارہ سنیتا مارشل نے عہد کیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ انہیں پتہ ہو ہمیں تمام مذاہب کے لوگوں کا احترام کرنا ہے۔
اڑتیس سالہ اداکار حسان احمد نے اعتراف کیا کہ ہاں، گھر میں مذہبی اختلافات موجود ہیں، کچھ لوگوں کو لگتا ہے، شاید بالکل نہ ہو لیکن دوسری طرف ہم تمام مسائل کا بخوبی سامنا کرتے ہیں، جیسے کہ ہم کرسمس پر کرسمس ٹری سجاتے ہیں، ہمارے گھر میں اس کی ایک مخصوص جگہ ہے لیکن میرے گھر میں مسائل ہیں اس کو لیکر کہ نہیں ہونا چاہئے۔ اگرچے میرا ماننا ہے اس کو ایک۔فیسٹیول کے طور پر لیا جائے، سردیوں کو استقبال کرنے کا ایک فیسٹیول اور کچھ نہیں۔
یاد رہے اداکار حسان احمد اور اداکارہ سنیتا مارشل سال 2009 میں اسلامی رسم ورواج کے مطابق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے دو بچے ہیں، جن میں بیٹے کا نام راکن احمد اور بیٹی زائنا احمد ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…