وزیراعظم پاکستان عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ان کا کورونا تشخیصی ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل ہی کورونا ویکسینیشن کروائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا تشخیصی ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ مثبت آیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم پاکستان نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم اعظم عمران خان کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ 68 سالہ وزیراعظم نے حال ہی میں اہم امور کے حوالے سے باقاعدہ اور متواتر ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، جس میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت بھی شامل ہے، اس کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت بھی کی تھی جبکہ وزیراعظم کی جانب سے ماسک کا استعمال کئے بغیر تقریب سے خطاب بھی کیا گیا تھا۔

جمعرات کے ہی روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہاؤس اسکیم کا بھی افتتاح کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اعلیٰ سطحی حکومتی اراکین بھی وہاں موجود تھے۔

گزشتہ روز کے حوالے سے بات کی جائے تو وزیراعظم عمران نے کویت کے وزیراعظم خارجہ سے ملاقات کی تھی بعدازاں وزیراعظم عمران خان سوات موٹر وے کا بھی دورہ کیا تھا جس میں وفاقی مراد سعید اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان بھی موجود تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے، جس کے بعد انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی اور وہ وہاں مالاکنڈ یونیورسٹی میں کھانستے رہے، لہذا وزیراعظم نے طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آگیا ہے۔

واضح رہے ملک بھر میں اچانک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں 3ہزار 8 سو 76 مثبت کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جوکہ گزشتہ برس جولائی کے بعد سے آنے والے مثبت کیسسز میں سب سے زیادہ ہے۔ جبکہ ملک میں اب تک کورونا سے قل متاثرہ مریضوں کی تعداد 620000 تک جاپہنچی ہے۔ اگرچہ ہلاکتوں کی بات کی جائے تو 42 مریضوں کی ہلاکت کے باعث یہ تعداد 13 ہزار 7 سو 99 تک جاپہنچی ہے۔

جوں ہی وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کی خبر سامنے آئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی جانب سے ان کے لئے ناصرف نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا بلکہ ان کے لئے دعائیں بھی کیں۔

یاد رہے ملک بھر میں 10 مارچ سے عام عوام کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتداء میں اس ویکسین مہم کو پیرا میڈیکل اسٹاف اور عمر رسیدہ افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اگرچہ کچھ پیرا میڈیکل کے افراد کی جانب سے ویکسن لگانے سے انکار کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ایمرجنسی استعمال کی صورت میں فلحال 4 ویکسین کو لگانے کی اجازت دی ہے، جن میں چائنا کی سینو فارم اور کین سینو بائیو جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرا زینیکا اور روس کی اسپاٹنک 5 شامل ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

23 hours ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 day ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

5 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

7 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago