بھارتی خاتون کی گرمی میں گاڑی کے بونٹ پر روٹی پکانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے بیشتر ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اپریل اور مئی کا شمار سال کے گرم ترین مہینوں میں ہی ہوتا ہے، لیکن ایک محتاط اندازے کے مطابق گلوبل وارمنگ کے باعث دنیا کا درجہ حرارت بڑھا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، ایسے میں لوگوں کی کوشش ہوتی ہے، جلد از جلد ضروری کام مکمل کریں اور ٹھنڈی جگہ پر منتقل ہوں لیکن ایک بھارتی خاتون نے تو اس شدید گرمی کا فائدہ آٹھاتے ہوئے گاڑی کے بونٹ پر ہی روٹی تیار کرلی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے آگ برساتے سورج کے نیچے کھڑی گاڑی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور گاڑی کے بونٹ پر روٹی پکائی اور تمام دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

Image Source: Screengram

ٹوئیٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ایک کھلے مقام پر اپنی ساس یا والدہ کے ساتھ کھڑی ہیں، وہاں ان کی گاڑی بھی موجود ہے، جو شدید ہیٹ ویو کے باعث شادی گرم ہوچکی ہے، چنانچہ خاتون پہلے گاڑی کے بونٹ پر چکلا اور بیلن رکھ کر روٹی بیلتی ہیں اور پھر روٹی کو بونٹ کے اوپر رکھ کر اِنتہائی مہارت کے ساتھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اور بس دیکھتے ہی دیکھتے سورج کی تیز تپش کے باعث روٹی ایسے تیار ہوگئی، جسے کسی نے باقاعدہ چولہے پر رکھ کر تیار کی ہو۔ روٹی کی کامیاب تیاری تو ممکن ہوگئی، لیکن اب سوال یہ کہ کیا یہ روٹی ذائقے میں بھی عام روٹی کی ہی طرح ہے؟

گاڑی کی بونٹ پر روٹی پکانے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، کچھ ہی دیر میں لاکھوں لوگوں کی جانب سے ویڈیو کو دیکھا اور پسند کیا جا چکا ہے، لوگ جہاں ویڈیو کو دیکھ کر اِنتہائی حیران ہیں وہیں خاتون آئیڈیئے کو بھی سراہا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ذیابطیس کے مریضوں کیلئے خوشخبری، جلد شوگر فری آم دستیاب ہونگے

جہاں اللہ تعالیٰ نے دنیا میں مختلف موسم پیدا کئے ہیں وہیں انہی موسم کی مناسبت سے اپنے بندوں کے لئے سبزیوں اور پھلوں کی صورتوں میں نعمتیں بھی پیدا کی ہیں، گرمی کے موسم میں جامن جیسا پھل دیا ہے، جس کا شمار موسم گرما کے لئے انتہائی مفید پھلوں میں ہوتا ہے کیونکہ یہ لذیذ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس پھل کا مزاج سرد اور خشک ہے۔

دیکھنے میں تو چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس کے فائدے بے شمار ہیں اسی لیے اس کے کھانے کی خاص تائید کی جاتی ہے اور صرف جامن ہی نہیں بلکہ جامن کی گھٹلیاں اور پتے بھی بہت فائدہ مند ہیں، اکثر لوگ تو جامن کی گھٹلیاں سنبھال کر رکھ لیتے ہیں تاکہ وقت ِضرورت اس کا پاؤڈر بنا کر استعمال کرسکیں۔

جامن کے طبی فوائد کے حوالے سے بات کی جائے تو معدے اور جگر کی تقویت کے لیے جامن انتہائی مؤثر ہے۔ یہ کھانا ہضم کرتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے اور جسم سے غیر ضروری حرارت خارج کرتا ہے۔ جامن میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، سوڈیم، وٹامن سی اور بی، کاربو ہائیڈریٹ، پروٹین، فاسفورس، فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر اہم غذائی اجزاء موجود ہیں جو انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago