بھارتی میڈیا نے پاکستان سے متعلق غلط معلومات پھیلائیں،فرانسیسی میڈیا

بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف جھوٹی اور جعلی خبریں پھیلانے کا پول کھل گیا ہے اور اس بات کی تصدیق فرانسیسی میڈیا نے بھی کردی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرانس 24 ٹی وی کی ویڈیو شئیر کی ، جس میں چینل نے پاکستانی فضائیہ کے افغانستان کی وادی پنجشیر پر حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کو بے نقاب کر دیا۔

اس ویڈیو رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ہستی ٹی وی چینل نے طالبان کے پنجشیر پر قبضے کے بعد پاکستان ائیر فورس کے پنجشیر پر حملوں سے متعلق جعلی رپورٹ جاری کی۔ فرانسیسی میڈیا نے بھارتی میڈیا ادارے انڈیا ٹوڈے سمیت بھارت کے دیگر میڈیا ہاؤسز کو اس کا ذمہ ٹھہرایا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کے ٹائمز ناؤ نوبھارت اور زی ہندوستان ٹی وی چینلز نے بھی اسی ویڈیو کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔ بھارت کے پاکستان کے خلاف جعلی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو اب عالمی میڈیا بھی بے نقاب کر رہا ہے۔

Image Source: File

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور ترجمان دفتر خارجہ عاصم اظہر افتخار متعدد بار یہ بات باور کروا چکے ہیں کہ بھارت پاکستان کیخلاف جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔ دراصل بھارتی میڈیا کی یہ جعلی خبریں، بد نیتی پر مبنی ہیں، اور ایسی خبریں پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

اس سے قبل بھی امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا تھا کہ پنج شیر میں پاکستان کی کارروائی سے متعلق رپورٹ غلط ہے، ویڈیو گیم کی فوٹیج کو پاکستانی ڈرون قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ پنجشیر میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات غلط، ویڈیو گیم کی ویڈیو کو پاکستانی ڈرون قرار دے کر غلط بیانی کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی کشمیری بچوں کو ورغلانے میں ناکام، پاکستان سے اظہار محبت

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق افغان صوبے میں جنگ تھمنے کے بعد امریکی صحافیوں نے پنجشیر کا دورہ کرنے کے بعد لکھی گئی رپورٹ میں کہا کہ پنجشیر میں لڑائی ختم ہوچکی ہے، طالبان اس وادی میں کافی عرصہ سے فعال تھے، پنجشیر کے بعض شہریوں نے بھی طالبان کے قبضے میں مدد دی۔ رپورٹ کے مطابق علاقے کی اکثر آبادی لڑائی سے قبل ہی علاقہ چھوڑ گئی تھی، پنج شیر کے مرکز بازا میں شدید جنگ کے آثار انتہائی کم ہیں، بعض عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں مگر بلڈنگ کے سٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago