صحیفہ جبار خٹک نے ناک میں تکلیف کے باعث سرجری کروالی

صحیفہ جبار خٹک ڈرامہ انڈسٹری کی ایسی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ڈرامہ سیریل ‘بیٹی’ میں اپنی شاندار اداکاری پر بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ پر لکس اسٹائل ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ بعض طبی پیچیدگیوں کے سبب انہوں نے دو ماہ قبل ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی تھی۔

ڈرامہ سیریل “لوگ کیا کہیں گے” کی اداکارہ نے انسٹاگرام پر ناک کی سرجری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آپریشن کے بعد میں آنے والی مشکلات اور اس سے قبل کے خدشات اور خوف سے متعلق بھی مداحوں کو بتایا۔ صحیفہ جبار خٹک نے بتایا کہ ان کے ناک کی درمیان والی ہڈی بڑھ گئی تھی، جس وجہ سے ان کی ایک سائیڈ تنگ ہوچکی تھی اور انہیں سانس لینے میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔

Image Source: Instagram

ادکارہ صحیفہ جبار خٹک کے مطابق انہیں کچھ عرصہ قبل ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں ’ڈیویئیٹڈ سیپٹم‘ کا مسئلہ لاحق ہے اور اس کے حل کے لیے ان کا آپریشن کیا جائے گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی آپریشن سے ڈر لگتا رہا ہے اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ اپنے جسم پر قینچی چلتی دیکھیں، تاہم ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ گزشتہ 11 سال سے مذکورہ پیچیدگیوں میں مبتلا تھیں، ان کے ناک سے خون بہتا تھا جب کہ سردیوں میں پرسکون زندگی گزارنا ان کے لیے مشکل بن جاتا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ سال ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہوئی اور انہیں سانس لینے میں مشکلات پیش آئیں، جس کے بعد انہوں نے مجبوری کے تحت سرجری کروانے کا فیصلہ کیا مگر انہیں آپریشن سے ڈر بھی لگ رہا تھا۔

انہوں نے کامیاب کاسمٹک سرجری ہونے پر خدا کے شکرانے ادا کیے اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ ان کے خدشات اور خوف بلا جواز تھا، ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، جیسا انہوں نے سوچا تھا۔ صحیفہ جبار کے مطابق ناک کی کاسمیٹک سرجری خود اتنا پیچیدہ عمل نہیں ہے، تاہم اس کے بعد کے کچھ ایام کافی دردناک ہوتے ہیں اور وہ بھی دو ہفتوں تک بسترے سے چپکی رہیں جب کہ انہیں سانس میں بھی مشکلات پیش آئیں۔

صحیفہ جبار نے واضح کیا کہ انہوں نےخوبصورت بڑھانے کے لیے ناک کی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ناک کی سرجری کروانے اور پلاسٹک سرجری کے حوالے سے پاکستان میں بہت سارے غلط تصورات پائے جاتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے میں کوئی عیب نہیں۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ پاکستان میں طبی پیچیدگیوں کو خوبصورت انداز میں پلاسٹک سرجری کے ذریعے حل کروانے کو عیب سمجھا جاتا ہے اور ایسا کرنے والوں کو شرمندہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ایسا بلکل نہیں ہے کہ پلاسٹک سرجری صرف خوبصورتی بڑھانے کے لیے کروائی جاتی ہے بلکہ اس سے کئی طبی پیچیدگیوں کو احسن انداز مین ٹھیک کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے ڈاکٹر کو بھی مینشن کیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ ان کی سرجری سے متعلق ڈاکٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے کی گئی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے کمنٹس کیے جن میں سے زیادہ تر نے ان کی بہادری کی تعریف کی، تاہم بعض نے ان پر خوبصورتی بڑھانے کے لیے ناک کی پلاسٹک سرجری کروانےکا الزام بھی لگایا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago