بھارتی ڈاکٹر کا گائے کے پیشاب اورگوبر کے فوائد سے متعلق حیرت انگیز دعویٰ

بھارت سے گائے کے پیشاب اور گوبر کے طبی فوائد کی خبریں سامنے آنا، کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن بات اب یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ بھارت میں ایک ڈاکٹر نے کیمرے کے سامنے گائے کا گوبر کھایا اور گائے کا پیشاب پیا اور دعوی کیا کہ اس سے جسم، دماغ اور روح صاف ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی نے ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے جانوروں کے فضلے کو استعمال کرنے والی مصنوعات پر تحقیق کے لیے لاکھوں ڈالر مختص کیے ہیں۔

Image Source: Wired.Com

اس سلسلے میں کسی بھی دواؤں کے فوائد کا کوئی جامع سائنسی ثبوت نہیں آیا ہے۔ دریں اثنا، نریندر مودی کی دائیں بازو کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے کئی رہنماؤں نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے گوبر اور پیشاب کے استعمال کی وکالت بھی کی تھی۔

یہاں یہ بات جان کر آپ کو حیرانگی ہوگی کہ بھارت دنیا میں گائے کے پیشاب کا استعمال کرنے والوں کا واحد ملک ہے، جہاں اس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ حال ہی میں ہندوستان میں انٹرنیٹ پر ایک ‘حلال گوموترا’ (گائے کا پیشاب) فروخت کیا جا رہا ہے۔

اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر منوج متل ایک گائے کے باڑے میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، جس کے چاروں اطراف چند گائے ہیں جبکہ ان کے ہاتھ میں گوبر کا پیس موجود ہے۔

ویڈیو میں موجود ڈاکٹر’پنچ گراویہ’ یا ان پانچ عناصر کے بارے میں وضاحت کرتا ہے جو ایک جانور فراہم کر سکتا ہے، لہذا وہ گائے کے گوبر کی ایک چھوٹی سی مقدار کو اٹھا کر اپنے منہ میں ڈالتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ کہتا ہے کہ اس سے”تن مان پاویترا ہو جائے گا یعنی [یہ جسم، دماغ اور روح کو صاف کرے گا]،”۔

ڈاکٹر منوج متل نے دعویٰ کیا کہ ان کی والدہ اپنا اپواس( کھانا پینے سے گریز) بھی گائے کا گوبر کھاکر ختم کیا کرتیں تھیں، ساتھ ہی انہوں مزید بتایا کہ جانوروں کے جسم پر ہاتھ صاف کرنے کے بھی بہت فوائد ہیں، جبکہ حاملہ خواتین کو بچوں کی نارمل ڈیلیوری کے لئے گائے کے گوبر کا استعمال کرنا چاہئے۔

اس دوران ویڈیو میں ڈاکٹر منوج متل نے بات مزید بیان کرنے کے لئے اپنے ہاتھ سے گائے کے پیشاب کا ایک گھونٹ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس میں جسم کو صاف کرنے اور بلڈ پریشر کے مسائل کو دور رکھنے کی خصوصیات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست اترپردیش میں کورونا ماتا کے نام سے مندر تعمیر

گائے کا پیشاب خاص طور پر معدنیات جیسے سوڈیم، پوٹاشیم، کریٹینائن، فاسفورس، اور اپکلا خلیات سے بھرپور ہو سکتا ہے، لیکن سائنس کسی بھی طرح اس کے صحت کے فوائد کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ معدنیات سے بھرپور اس پروڈکٹ کو مٹی کی افزودگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، صحت کے مسائل کے علاج کے لیے ہرگز استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اس بارے میں بات کرتے ہوئے، بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار، جو بھارتی فلم انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں اور صحت مند غذا کا استعمال کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ ہر روز گائے موترا کا استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے بھارتی ریاست گجرات کے شہر سوئی گام میں نوجوان رویندر شرما نامی شخص نے محض اس بات پر مقامی مندر جاکر اپنی زبان کاٹ لی، کہ اس نے ایک خواب دیکھا تھا، جہاں اس کے بھگوان /دیوی نے خواب میں آکر اس سے کہا کہ اگر وہ چاہتا ہے کہ اس کے گاؤں سے کورونا کا مکمل خاتمہ ہوجائے تو وہ اپنی زبان کاٹ لے، چنانچہ وہ مندر میں جاکر بلیڈ سے اپنی زبان کاٹ لیتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago