معروف انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ منشیات کیس میں گرفتار

بالی ووڈ فلم نگری جہاں دنیا میں اپنے گلیمر کی بدولت اپنی ایک منفرد اور الگ پہچان رکھتی ہے وہیں پچھلے کچھ عرصے سے کافی منفی خبروں کی بھی زد میں ہے، جن میں کئی نامور فنکاروں کے پاس سے منشیات کا برآمد ہونا یا اس بات کا اعتراف کرنا کہ وہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔

اس ہی سلسلے میں بھارت میں ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مشہور و معروف انڈین کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ دوران کاروائی گھر سے ملنے والی منشیات کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Image Source: Twitter

بھارتی پولیس کے مطابق کامیڈین بھارتی سنگھ کو ہفتے کی رات گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد ممبئی کی مقامی عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر 4 دسمبر تک جیل بھیج دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے کا کہنا تھا کہ ہم نے مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس سے 86 گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ اس پورے معاملے میں ان کے ہرش لمباچیا سے بھی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحقیقات جاری ہے۔ جوں ہی کوئی مزید پیش رفت ہوگی، اس سے سب کو آگاہ کردیا جائے گا۔

اس کیس کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے عدالت کو بتایا ہے کہ متعلقہ جوڑے نے دوران تحقیقات منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ساتھ ہی (این سی بی) نے کاروائی کی تفصیلات کے بارے میں عدالت کو بتایا کہ جب بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے گھر اور آفس میں چھپا مارا گیا تو ان کے پاس سے تقریباً 86.50 گرام منشیات برآمد ہوئی۔

ایک جانب دوران تحقیقات معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے بتایا کہ وہ، اس ہی منشیات (چرس) کا استعمال کرتی ہیں جو ان کے شوہر انہیں لاکر دیتے ہیں۔ تو دوسری جانب دوران تفتیش ہرش لماچیا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ میشیات ایک پھیری والے سے خریدا کرتے ہیں۔ جس کے بعد وہ ایک پیکٹ گھر میں اور ایک پیکٹ آفس میں رکھا کرتے تھے۔

مشہور و معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کی گرفتاری نے اس بات کو واضح کردیا ہے کہ بولی ووڈ میں منشیات کا استعمال کس قدر عام ہے۔ کیونکہ حال ہی میں شوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی میں بھی منشیات کے طعنے بانے سامنے آئے، دیگر پھر دپیکا پڈوکون کا معاملا بھی کافی عرصہ سوشل میڈیا پر وائرل رہا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago