آج کل کی شادیاں بھی بالکل فلموں جیسی ہوگئیں ہیں جن میں اگلے لمحے کیا ہوجائے کسی کو کچھ پتا نہیں ہوتا ، عام طور پر ایسی صورتحال میں مہمان کیا خود میزبان بھی ہقا بقا رہ جاتے ہیں۔ جیسکہ کبھی کوئی دلہن ہونیوالے دولہا کے گنجے ہونے پر شادی سے انکار کر بیٹھتی ہے تو کبھی دولہا طیش میں آکر کوئی قدم اٹھا لیتا ہے۔ اسی حوالے سے ان دنوں ایک بھارتی جوڑے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کے دن جوڑے کو مالا پہنانے کی رسم کے دوران نہ صرف ناخوش دیکھا گیا بلکہ دولہا کو دلہن پر بار بار ہاتھ بھی اٹھاتے دیکھے گیا۔
اس ویڈیو میں دوران تقریب صورتحال اچانک اس وقت بدلی جب دولہا نے دلہن کو مٹھائی کھلانے کی کوشش کی لیکن دلہن کے انکار پر دولہا طیش میں آگیا اور مٹھائی دلہن پر ہی پھینک دی۔ دولہا کے مٹھائی پھینکنے پر دلہن نے بھی ٹرے سے ایک مٹھائی اٹھاکر جواباً دولہا پر پھینکی جس کے بعد دولہا نے غصے میں آکر دلہن کو سب کے سامنے اسٹیج پر ہی 3 سے 4 تھپڑ رسید کردئیے جس پر لڑکی اسٹیج سے گرپڑی۔
اس ویڈیو سے متعلق یہ پتا نہیں چل سکا کہ واقعہ بھارت کے کس شہر میں پیش آیا ہے۔
یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں پڑوسی ملک بھارت میں شادی بیاہ کے موقع پر آئے دن عجیب و غریب واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ایسا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں دولہا نے شادی سے ایک روز قبل کزن کے ساتھ ڈانس کرنے پر طیش میں آکر اپنی ہونے والی دلہن کو تھپڑ جڑا تو دلہن نے بھی عین شادی کے دن دولہا کو چھوڑ کر اسی کزن سے بیاہ رچالیا۔ ایسے میں دولہا بھی کہاں سکون سے بیٹھنے والا تھا اس نے شادی منسوخ کرنے پر دلہن والوں سے شادی پر خرچ کیے جانے والے اپنے لاکھوں روپے کی واپسی کا مطالبہ کردیا تھا۔
مزید برآں ، حالیہ دنوں میں بھی شادی کے موقع پر بھارتی ریاست اتر پردیش میں انوکھا واقعہ پیش آیا کہ جس میں ایک دلہن دھوکا کھانے سے بال بال بچ گئی کیونکہ جب اسے یہ پتا چلا کہ اس کے دولہا نے استقبالیہ پر وگ پہنی ہوئی ہے تو اس نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے اٹاوہ ضلع میں اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہوگئی کہ جب شادی کے منڈپ میں دولہا دلہن کے درمیان ورمالا پہنایا جانا تھا تو دلہن نے محسوس کیا کہ دولہا بار بار اپنے سر کو چیک کررہا ہے ، اس کے پوچھنے پر اسے معلوم ہوا کہ دولہا گنجا ہے اور اس نے وگ پہنی ہوئی ہے۔ دولہا کے اس انکشاف نے دلہن کو اس قدر چونکا دیا کہ وہ اسٹیج پر ہی بے ہوش ہوگئی۔ دلہن جب ہوش میں آئی تو اس نے دولہا کو گنجا ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا اور کہا کہ وہ اس سے شادی نہیں کرے گی ، دلہن کے گھر والوں نے اسے بہت سمجھایا لیکن اس نے کسی کی بھی نہ مانی اور وہ اپنے فیصلے پر قائم رہی۔یوں دولہااجے کمار کے ارمانوں پر اوس پڑگئی اور وہ شادی کیے بغیر اپنے گھر لوٹ گیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…